660cc جاپانی گاڑی کو مقامی گاڑی پر ترجیح دینے کی اہم وجوہات

0 516

میرے ایک دوست نے تجویز دی ہے کہ جاپان سے درآمد شدہ 660cc گاڑیوں اور مقامی تیار شدہ ہیچ بیکس کا موازنہ کروں۔ حالانکہ دیکھا جائے تو ہمارے ہاں گنتی کی ہیچ بیکس تیار ہورہی ہیں جبکہ بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی گاڑیاں بے شمار اقسام اور ماڈل کی ہیں۔ بہرحال، اس بارے میں مزید لکھنے سے پہلا قارئین کو بتانا چاہوں گا کہ فی الوقت میرے پاس ہوندا لائف 2009 ہے۔ جی ہاں، یہ 660cc جاپانی گاڑی ہے جو کہ (خاص کر اندر سے) ڈائی ہاٹسو موو، مٹسوبشی Ek ویگن وغیرہ سے بہت زیادہ میل کھاتی ہے۔ اگر اس گاڑی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو مقامی تیار شدہ کئی حریف اس کے مقابل نظر آئیں گے جن میں سوزوکی مہران، کلٹس، کورے، سانترو اور سوِفٹ شامل ہیں۔ تو آئیے میں آپ کو ان مقامی تیار شدہ گاڑیوں پر درآمد شدہ جاپانی گاڑی کو ترجیح دینے کی وجہ بیان کرتا ہوں۔

مئی کے مہینے کی ایک گرم دوپہر مجھے ایک کام کے لیے دفتر سے نکلنا پڑا۔ دمکتے اور تپتے ہوئے سورج کے نیچے میں نے گاڑی کی پچھلی نشست سنبھالی اور ٹانگیں پھیلا دیں۔ یہ نشستیں کافی گنجائش کی حامل تھیں حتی کہ 6 فٹ لمبا تڑنگا فرد بھی اس جگہ پر باآسانی سما سکتا ہے۔ پھر میں نے سیٹ کو اپنے حساب سے ایڈجسٹ کیا، ٹانگیں موڑیں اور رانوں پر لیپ ٹاپ رکھ کر دفتری کام میں مشغول ہوگیا۔

یہ سب کچھ مجھے مقامی تیار شدہ ہیچ بیک میں دستیاب نہیں ہے۔ سوِفٹ کے علاوہ کسی بھی گاڑی کا ایئرکنڈیشن اس قابل نہیں کہ دن بھر ٹھیک کام کرسکے۔ اس کے برعکس ہونڈا لائف کا ایئرکنڈیشن بہترین کام کرتا ہے چاہے باہر کا موسم کتنا ہی گرم کیوں نہ ہو۔20140425_09535220140425_095436

پھر مجھے یہاں ایک کپ ہولڈر بھی دستیاب ہے۔ نہ صرف یہاں بلکہ ہر دروازے میں کپ رکھنے کی جگہ دی گئی ہے۔ یہ چیزیں آپ کو سوزوکی مہران میں نہیں مل سکتیں۔ بازو اور موبائل فون رکھنے کی جگہ بھی یہاں موجود ہے تاکہ کسی فون کال یا میسیج کے لیے مجھے بار بار اپنی جیب سے فون نکالنے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔ اس کے علاوہ ہر دروازے میں اسپیکر موجود ہیں جن سے موسیقی کا بھی لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ میں مرسڈیز یا بی ایم ڈبلیو کی گاڑیوں نہیں خرید سکتا لیکن اس محدود بجٹ میں کسی گاڑی میں ایسی عیاشیاں نصیب ہوجائے تو برا کیا ہے۔ دوسری طرف مقامی تیار شدہ گاڑیوں میں یہ اور ان جیسی دیگر سہولیات کا نصف فیصد بھی موجود نہیں ہوتیں۔

20131101_122759

 میرے پاس تو ڈرائیور موجود ہے اور اسی لیے میں پچھلی نشست پر سفر کر رہا تھا۔ لیکن اگر آپ اس گاڑی کو خود چلانا چاہیں تو بھی یہ 2 جمع 2 بنے 4 کی طرح بہت ہی آسان ہے۔ ڈیش بورڈ میں گیئر کی موجودگی کی وجہ سے نشستوں کے درمیان کافی جگہ دستیاب ہے جو کہ مقامی تیار شدہ گاڑیوں میں نہیں ملتی۔ یوں ضرورت پڑنے پر ہونڈا لائف کی اگلی نشست پر بھی تین افراد سفر کرسکتے ہیں۔ بس گاڑی کو D موڈ پر لائیے اور سفر کا لطف اٹھائیے۔ اس کا برقی اسٹیئرنگ اتنا ہلکا ہے کہ جیسے کسی پرندے کا ملائم پر ہو۔

اور جب آپ گاڑی کہیں کھڑی کردیں تو اس میں موجود امموبلائزر ٹیکنالوجی یقینی بنائے گی کہ واپسی پر آپ کو گاڑی وہیں ملے اور کوئی چور اچکا اسے لے کر نہ اڑ پائے۔ ان خصوصیات کے بعد یہ گاڑی شہر میں سفر کے دوران ایک لیٹر میں 15/16 کلومیٹر تک سفر کرنے کی بھی اہلیت رکھتی ہے۔ اس بجٹ میں، اسے برا سودا نہیں کہا جاسکتا۔

اب بھی اگر آپ کسی مقامی گاڑی سے ان خصوصیات کی حامل جاپانی گاڑی کا موازنہ کرنا چاہیں تو کر کے دکھائیے۔ کیا آپ کو مقامی گاڑی میں اتنی گنجائش، خصوصیات، آرامدے سفر، ایندھن کی بچت جیسی سہولیات ملیں گی؟ اگر آپ کا جوان ’نہیں‘ ہے تو پھر آج ہی جاپانی گاڑی خریدنے کی تیاری کرلیجیے۔

20130322_105746 20131101_122828

اگر آپ گاڑیوں کے پرزوں کی عدم دستیابی اور مکینکس کے معاملات کی وجہ سے درآمد شدہ گاڑی خریدنے سے ہچکچا رہے ہیں تو یقین جانیے کہ آپ کی پریشانی بے جا ہے۔ نہ صرف جاپانی گاڑیوں کے پرزے یہاں دستیاب ہیں بلکہ مکینکس بھی ان گاڑیوں کی دیکھ بھال کی مہارت حاصل کر چکے ہیں۔ گو کہ ان گاڑیوں کے لیے دستیاب سہولیات سوزوکی مہران جتنی عام نہیں لیکن یہ بھی تو دیکھیے کہ صبح شام مہران نامی جس گاڑی سے آپ کا پالا پڑتا ہے وہ 80ء کی دہائی سے تعلق رکھتی ہے اور اسے محض اسٹیئرنگ ویل اور پہیے لگا کر گاڑی کی شکل دی گئی ہے۔ لیکن ہونڈا لائف کے معاملے میں ایسا نہیں بلکہ اب تو ہونڈا خود بھی ایسی گاڑیوں کی مینٹی نینس سروسز فراہم کر رہی ہے۔ پرزوں اور مکینکس نہ ملنے کی شکایت کا دور اب جاچکا ہے۔

ہونڈا لائف سے قبل میں سوزوکی کلٹس VXL استعمال کر رہا تھا اور کلٹس سے لائف کی طرف منتقل ہونے کے فیصلے کو آج میں اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیتا ہوں۔ یقین جانیے، ان دونوں گاڑیوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اگر آپ کم بجٹ میں پرتعیش گاڑی چاہتے ہیں تو 660cc جاپانی ساختہ گاڑی کا انتخاب ہی بہترین ہے۔ یا پھر آپ سستے پرزوں اور اچھی قیمت پر بعد از استعمال فروخت کے جھانسے میں پھنس کر اپنی روزہ مرہ زندگی کو تکلیف دہ بنانا چاہتے ہیں تو پھر بے شک مقامی اداروں کی تیار شدہ گاڑی ہی خریدیں۔

آکشن رپورٹ کو کس طرح پڑھیں؟

استعمال شدہ جاپانی گاڑی خریدنے کا مکمل طریقہ کار

اچھی پرائیس کیسے خریدیں؟ یہاں جانیے۔

20140425_095436 20140425_095710 20131101_122759 20130322_105746 20130322_105734 20130315_121131 8 6 7 5 4 3

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.