ہونڈا سِوک: نویں اور دسویں جنریشن کا تصویری موازنہ

0 301

سِوک کی نویں جنریشن سے ہونڈا کی زیادہ خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہیں۔ جاپانی کار ساز ادارے کی امیدوں کے برعکس اسے دنیا بھر خاطر خواہ مقبولیت حاصل نہ ہوسکی۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ نویں جنریشن نے ہونڈا کے ناقدین کی تعداد میں اضافہ ہی کیا۔ اس ناکامی کے بعد ہونڈا نے یہ بات بخوبی سمجھ لی کہ اگر اسے ‘سِوک’ کو زندہ رکھنا ہے تو کچھ ایسا کرنا ہوگا جس سے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

پھر ہونڈا نے سِوک کی دسویں جنریشن متعارف کروائی جس نے بلاشبہ ہونڈا سِوک کے لاتعداد ناقدین کو نہ صرف خاموش کروادیا بلکہ بہت سوں کو اپنا گرویدہ کرلیا۔ معروف انگریزی بلاگ پالٹن کو ہونڈا سِوک 2014 اور ہونڈا سوک 2016 کے موازنے کا موقع ملا۔ جس کے لیے انہوں نے تھائی لینڈ کے سب سے بڑے اور اہم ثقافتی شہر چیانگ مائی میں موجود Tha Phae Gate کا انتخاب کیا۔

ہونڈا سِوک کی نویں اور دسویں جنریشن کے درمیان تصویری موازنہ انتہائی دلچسپ ہے۔ اس سے سِوک 2016 پر ہونڈا کی محنت اور لگن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ نئی سِوک نے نویں جنریشن کی پرانی سِوک کو نہ صرف اپنے جذباتی اور پُرکشش انداز سے مات دی ہے بلکہ سائز کے اعتبار سے بھی اس کی برتری دیکھی جاسکتی ہے۔ نئی ہونڈا سِوک کی پیمائش اور دیگر مہنگی گاڑیوں سے اس کے موازنے سے متعلق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.