ہیونڈے آیونِک ایک مرتبہ پھر نظر آگئی – نئی تصویریں یہاں دیکھیں!

0 315

ہیونڈے آیونِک کو ایک مرتبہ پھر لاہور میں دیکھا گیا ہے۔

پاکستان میں ہیونڈے کے دوبارہ داخلے کے بعد اس کی گاڑیوں کی لائن اپ موضوعِ گفتگو ہے۔ لوگ اندازے لگا رہے ہیں اور افواہوں کا خاتمہ نہیں ہو رہا۔ دوسری جانب ادارے نے پاکستان میں اپنی لائی جانے والی گاڑیوں پر زباں بند رکھی ہوئی ہے۔ ہیونڈے کی آنے والی گاڑیوں کے بارے میں گفتگو ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی ہے کیونکہ ہیونڈے آیونِک کو ایک مرتبہ پھر لاہور، پنجاب میں دیکھا گیا ہے۔

ذیل میں تصاویر دیکھیں:

گاڑی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد عوام نے کہنا شروع کردیا ہے کہ کمپنی ملک میں دیگر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ یہ کار بھی لائے گی، جبکہ دیگر افراد مقامی مارکیٹ میں اس گاڑی کی آمد شکوک کا شکار ہیں۔ ہیونڈے اپنی یہ گاڑی پاکستان میں لائے گا یا نہیں، ابھی یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی۔ انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔

ہیونڈے آیونِک دنیا بھر کے مختلف ممالک میں دستیاب ہے جس میں امریکا، کینیڈا، جنوبی کوریا اور ہمارا پڑوسی بھارت شامل ہیں۔ یہ گاڑی تین مختلف آپشنز میں آتی ہے: ہائبرڈ، پلگ-اِن اور الیکٹرک۔

آیونِک ہائبرِڈ

آیونِک ہائبرڈ اس کار فیملی سے تعلق رکھتی ہے جو آیونِک نیم پلیٹ کے ساتھ آتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ہیچ بیک 6-اسپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن کے ساتھ 1.6L نیچرلی ایسپائریٹڈ ایٹکِنسن-سائیکل اِنلائن-4 انجن میں آتی ہے جو 104 hp اور 265 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، ایک ہائبرڈ کی حیثیت سے الیکٹرک موٹر زیادہ hp کا اضافہ کرتا ہے اور دونوں انجن اور الیکٹرک موٹر مل کر 139 HP پیدا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی EPA آیونِک کو پریس کے 53 MPG (22.5 کلومیٹر فی لیٹر) سے زیادہ 54 MPG (22.9 کلومیٹر فی لیٹر) ریٹ کرتی ہے۔

آیونِک الیکٹرک

اب دوسرے آپشن کی طرف آتے ہیں جو یہ گاڑی دیتی ہے اور یہ ہے ہیونڈے الیکٹرک۔ گاڑی کا الیکٹرک موٹر 118 hp اور 291 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ نسان لِیف، شیورلے بولٹ EV، فوکس ویگن ای-گالف، کِیا سول EV اور ٹیسلا ماڈل 3 کی براہ راست مقابل ہے۔ واضح رہے کہ آیونِک الیکٹرک ٹھنڈا کرنے کے لیے کوئی انجن نہیں رکھتی، اس لیے سامنے کا اِن ٹیک ضروری نہیں ہے۔ گاڑی 50 kW پر صرف 33 منٹ میں یا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کے ساتھ 100 kW پر 24 منٹ میں 80 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔

آیونِک پلگ-اِن ہائبرِڈ

آیونِک پلگ-اِن ہائبرڈ آیونِک ہائبرڈ جیسی ہی hp اور ٹارک پیدا کرتی ہے۔ مزید یہ کہ یہ ویسی ہی ڈوئل-کلچ ٹرانسمیشن رکھتی ہے جیسی ہائبرڈ ویریئنٹ میں ہے۔ بین الاقوامی سطح پر یہ گاڑی دو موڈز میں آتی ہے: اسپورٹس یا ایکو۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.