کیا ہیونڈے پاکستان میں سینٹرو پیش کرے گا؟

0 197

کوریا کا عظیم ادارہ ہیونڈے بھارت میں مکمل نئی سینٹرو لانچ کر چکا ہے جس کی قیمت 3,89,900 (بھارتی روپے) سے شروع ہو رہی ہے جو پاکستان کے تقریباً 7,08,489 روپے بنتے ہیں اور پاکستان کے عوام اب کہنا شروع ہوگئے ہیں کہ کیا یہ گاڑی پاکستان آئے گی یا نہیں؟

یہ گاڑی بھارت میں سات مختلف ویریئنٹس میں پیش کی گئی ہے جس میں آٹومیٹک اور CNG ویریئنٹس بھی شامل ہیں۔ گاڑی 1.1 لیٹر پیٹرول یا سی این جی انجن کے ساتھ آتی ہے جس کے ساتھ مینوئل یا آٹو ٹرانسمیشن نصب ہے جو 69hp پیدا کرتا ہے۔ ماضی میں یہ مہران اور کورے کے ساتھ ہیچ بیک شعبے میں پاکستان کی مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک تھی اور اب جبکہ ہیونڈے پاکستان آ چکا ہے عوام امید کر رہے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں سینٹرو کو پیش کرے گا۔ یہ توقعات سچ ہو سکتی ہیں کیونکہ بھارت میں بھی یہ گاڑی لانچ کی گئی ہے۔

ہیونڈے آٹو پالیسی 2016-21ء کے تحت پاکستان میں نشاط موٹرز کے تعاون کے ساتھ داخل ہوا ہے۔ کمپنی نے فیصل آباد میں زمین حاصل کر لی ہے اور اپنی گاڑیاں بنانے کے لیے ایک پلانٹ تعمیر کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنی 2020ء کی پہلی سہ ماہی (مارچ) کے اختتام تک مقامی سطح پر اسمبل شدہ گاڑیاں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور سالانہ 30,000 یونٹس پیدا کرے گا۔

البتہ، یہ بتانا ضروری ہے کہ ادرے نے اب تک ظاہر نہیں کیا کہ وہ ملک میں کون سی گاڑی لائے گا اور کس مارکیٹ شعبے کی ضروریات پوری کرے گا۔ لیکن، اگر پاکستان میں سینٹرو دوبارہ پیش کی جائے تو بہت زبردست ہوگا۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہیونڈے پاکستان میں سینٹرو پیش کرے گا؟ ذیل میں ہمیں تبصروں میں بتائیں۔

Images Courtesy: overdrive.in, auto. ndtv.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.