ٹویوٹا پاکستان میں GLi کی جگہ ویوس لائے گا

0 206

دلچسپ خبر یہ ہے کہ PakWheels.com کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹویوٹا IMC 2019ء میں پاکستان میں اپنی سب کومپیکٹ کار ویوس لانچ کر رہا ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے یہ توقع اور خبریں تھیں کہ ٹویوٹا IMC اپنی کرولا XLi اور GLi ملک میں ختم کردے گا لیکن ہر بار یہ افواہیں کسی نہ کسی وجہ سے دم توڑ جاتیں۔ مزید یہ کہ ٹویوٹا XLi آٹومیٹک کے اجراء کے بعد یہ سمجھا گیا تھا کہ IMC اپنی سیڈان گاڑیاں ختم کرنے کے موڈ میں بالکل نہیں، جو ہر مالی سال میں سیڈان شعبے میں فروخت میں سب سے آگے ہوتی ہیں۔

البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ بالآخر ادارے نے ویوس کے حق میں اپنی کرولا GLi کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان میں ٹویوٹا ویوس 1.3 لیٹر DOHC 16 واولو مع ڈوئل VVT-i انجن کے ساتھ جاری ہوگی جو مینوئل یا آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ ہوگا اور 100 hp اور 123 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

گاڑی پہلے ہی چین، بھارت اور تھائی لینڈ جیسے مختلف ممالک میں دستیاب ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ PakWheels.com سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ٹویوٹا وینڈر نے انکشاف کیا کہ ادارہ انہیں نومبر 2018ء تک ویوس کے ےپرزے بنانے کا ہدف دے چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صارفین دسمبر 2018ء یا 2019ء کے اوائل تک مقامی مارکیٹ میں ویوس کی آمد کی توقع رکھ سکتے ہیں۔

ٹویوٹا IMC نے کراچی، پاکستان میں ڈائیہاٹسو پیروڈوا بھی درآمد کرچکا ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق یہ ٹیسٹ ڈرائیو ماڈل ہے جو ادارے نے ممکنہ طور پر تحقیقی مقاصد کے لیے درآمد کیا ہے تاکہ پاکستان کی سڑکوں پر اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔ سادہ الفاظ میں یہ کہ ٹویوٹا IMC یہ گاڑی ملک میں جلد لانچ کر سکتا ہے۔

Daihatsu-Bezza-PW3

Daihatsu Bezza

Daihatsu-Bezza-PW2

اس پیشرفت کو مدنظر رکھتا ہوا یہ کہنا غلط نہیں ہو سکتا کہ ٹویوٹا IMC پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے یہ دو گاڑیاں لانچ کرے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.