کِیا فرنٹیئر – پاکستان میں ایک نیا پک اپ ٹرک لانچ کردیا گیا

0 392

جنوبی کوریا ادارے کِیا پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے دو نئی گاڑیاں جاری کرچکا ہے۔ ایک جس کا بہت شور تھا گرینڈ کارنیول، 3.3L کی MPV اور دوسرا پک اپ ٹرک فرنٹیئر (K2700)۔ پاک ویلز نے گرینڈ کارنیول کے اجراء کے موقع پر یہ بھی بتایا تھا؛ البتہ، ایسا لگتا ہے کہ گرینڈ کارنیول کی خبروں اور آنے والی کِیا کاروں کے بارے میں غلط افواہوں کے دوران عوام کو معلوم تک نہیں ہوا ہے کہ ادارے نے فرنٹیئر بھی جاری کی ہے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ اپنے قارئین کو کِیا کے نئے جاری کردہ لوڈر فرنٹیئر (K2700) کے بارے میں بتائیں۔

فرنٹیئر دو ویریئنٹس میں جاری کی گئی ہے۔ ایک سادہ طور پر فرنٹیئر (اسٹینڈرڈ) کہلاتی ہے اور دوسری فرنٹیئر XL۔ کِیا K2700 دنیا بھر میں تین انجنز اقسام میں دستیاب ہے، 2.5، 2.7 اور 3.0 ڈیزل، البتہ پاکستان میں صرف 2.7 ویریئنٹ پیش کیا گیا ہے۔ 2.7لیٹر ڈیزل انجن لوڈر کو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس کیا گیا ہے۔ انجن 4,000 rpm پر 80 HP اور 2,400 rpm پر 165 Nm پیدا کرتا ہے۔

جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ K2700 دو ویریئنٹس میں لانچ کی گئی ہے۔ اسٹینڈرڈ ویریئنٹ میں پیچھے اکیلے پہیے ہیں (دونوں طرف ایک پہیہ)، جبکہ XL ویریئنٹ پیچھے دو پہیوں سے لیس ہے (دونوں طرف دو، دو پہیے)، جو دیوان-ڈائیہان شہہ زور اور JAC X200 کے ساتھ بھی آتے ہیں۔

فرنٹیئر ٹرک کی پیمائش 4,825 mm، 1,740 mm اور 1,970 mm (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) ہے اور ویل بیس 2,415 mm کی ہے جبکہ دوسری جانب فرنٹیئر XL کی پیمائش 5,125 mm، 1,740 mm اور 1,970 mm (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) اور ویل بیس 2,615 mm کی ہے۔ باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ XL ورژن کی لمبائی اور ویل بیس فرنٹیئر سے زیادہ بڑی ہے۔

فرنٹیئر XL میں XL ایکسٹرا-لارج کی نمائندگی کرتا ہے جس کا طلب ہے ڈیک میں زیادہ جگہ۔ XL میں ڈیک کی لمبائی 3,110 mm ہے، جبکہ اسٹینڈرڈ ورژن میں ڈیک کی لمبائی 2,810 mm ہے۔

ٹرک کی وزن کی گنجائش 1000 کلوگرام ہے اور یہ 60 لیٹر کا فیول ٹینک رکھتا ہے۔ مزید برآں، دونوں اسٹینڈرڈ اور XL پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سینٹرل لاکنگ، فوگ لیمپس وغیرہ کے ساتھ آتے ہیں۔ ریئر ڈیک تمام 3 طریقوں سے کھلتا ہے جیسا کہ پاکستان میں دیگر کمپنیوں کے ٹرکوں میں بھی ہے۔

اسٹینڈرڈ ورژن کی قیمت 19,99,000 اور XL ویریئنٹ کی قیمت 20,49,000 پاکستانی روپے ہے۔ فرنٹیئر، JAC X200 اور دیوان-ڈائیہان شہ زور کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے قابل ہوگا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.