لاہور ہائی کورٹ کا ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کرنے کا حکم

0 73

27 دسمبر 2018ء کو لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرول پمپوں کو حکم جاری کیا کہ وہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے اتھارٹیز کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ اس قانون کا سختی سے نفاذ کریں۔ اگر کوئی بھی پیٹرول پمپ عدالتی حکم کی پیروی نہ کرتا پایا جائے تو اسے فوری طور پر سیل کردیا جائے، عدلیہ نے زور دیا۔ مزید برآں، لاہور ہائی کورٹ نے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر لاہور کو اگلے ہفتے تک احکامات کی تکمیل کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ کچھ ایسی ہی پابندی پاکستان کے دیگر شہروں جیسا کہ اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی میں بھی لگائی گئی ہے۔

18 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں پائپوں کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ عدالت نے صوبے میں پانی بچانے کے لیے پائپوں کے بجائے بالٹی کے ذریعے گاڑی دھونے کا حکم دیا۔ یہ حکم لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے معزز عدالت میں پیش کردہ ایک درخواست پر دیا۔

مزید یہ کہ پنجاب کے ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے غیر قانونی/جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے اور بنانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی شروع کردی ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.