نادر مگسی نے تیسری گوادر آف-روڈ ریلی 2018ء جیت لی

0 359

شاندار تیسری گوادر آف-روڈ ریلی 2018ء نادر مگسی کی پریپیئرڈ کیٹیگری A میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی، جنہوں نے 2 گھنٹے 7 منٹ اور 5 سیکنڈوں میں ٹریک مکمل کیا جبکہ صاحبزادہ سلطان، جو اس کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہے، 2 گھنٹے 7 منٹ اور 52 سیکنڈوں میں ٹریک پورا کیا۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد جعفر مگسی نے ٹریک کو 2 گھنٹے 17 منٹ اور 32 سیکنڈ میں عبور کیا۔

اس کے علاوہ اسٹاک کیٹیگری A میں منصور حلیم نے ٹریک 2 گھنٹے 31 منٹ اور 32 سیکنڈز کے ساتھ سب سے تیزی سے مکمل کیا۔ دوسری پوزیشن حاجی عمیر کرد نے حاصل کیا جنہوں نے 2 گھنٹے 40 منٹ اور 41 سیکنڈز لیے جبکہ حاجی وحید لہڑی 2 گھنٹے 43 منٹ اور 45 سیکنڈوں میں ٹریک مکمل کیا اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی کیٹیگری میں تشنہ پٹیل نے 1 گھنٹہ 34 منٹ اور 28 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کرکے کامیابی حاصل کی۔

ذیل میں کیٹیگریز کے لحاظ سے تمام فاتحین کی فہرست موجود ہے:

یہ ایک تین روزہ ایونٹ تھا جس میں کل 9 کیٹیگریز تھی جن میں سے 4 پریپیئرڈ کیٹیگریز تھیں، 4 اسٹاک کیٹیگری اور 1 ویمن کیٹیگری۔ ریلی میں چند بین الاقوامی ریلی ڈرائیورز کے علاوہ 100 سے زیادہ شرکاء تھے۔

منتظمین نے اختتامی تقریب میں ایک محفلِ موسیقی کا انتظام بھی کیا تھا جس میں راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا جادو جگایا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔

پاک فوج کے مکمل تعاون کے ساتھ اس ایونٹ کا انعقاد رئیس ایسوسی ایٹس اینڈ انٹرپرائزز نے کیا تھا۔ اس معروف ایونٹ کے شراکت دار عربیئن نائٹس، عسکری بینک، یوسف دیوان، دیوان موٹرز اور ایکسٹریم 4×4 تھے۔ مزید برآں، PakWheels.com گوادر آف-روڈ ریلی کا آفیشل ڈجیٹل میڈیا پارٹنر تھا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.