امریکی صدر کی نئی لیمو پہلی بار سڑکوں پر

0 199

جنرل موٹرز نے کافی وقت سے تیار کی جا رہی آئندہ صدارتی لیموزین کی جھلک دکھا دی ہے، کوڈ نام: “دی بِیسٹ” مکمل ہو چکی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے استعمال ہونے والی ہے۔ بِیسٹ کو پہلی بار اس ویک اینڈ پر نیو یارک شہر میں جس کے گرد صدر کا موٹرکیڈ تھا، جو ممکنہ طور پر ٹرمپ ٹاور جا رہا تھا۔ یہ انتہائی طاقتور گاڑی مبینہ طور پر 2013ء سے کیڈیلیک کی جانب سے بنائی جا رہی ہے۔ کیڈیلیک کی آئندہ صدارتی لیمو کی لاگت 16 ملین ڈالرز ہے اور اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب ٹرمپ کے سفر کے لیے تیار ہے۔ یہ سفر بِیسٹ کا باضابطہ آغاز بھی ہوگا۔

بظاہر اس گاڑی کو دیکھیں تو سامنے کے حصے پر گاڑی کی گِرل سے یہ کیڈیلیک CT6 V-اسپورٹ کا تبدیل شدہ ورژن لگتی ہے۔ البتہ بِیسٹ اور کیڈیلیک CT6 V-اسپورٹ میں بس یہی یکسانیت ہے۔ جیسا کہ آپ وائرل وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں، سڑک پر دو ایک جیسی بِیسٹ موجود ہیں، جس میں امریکا کے صدر دوسرے ٹرک میں موجود کیڈیلیک میں ہیں۔ یہ گاڑی واضح طور پر ڈیزل انجن سے لیس ہے جو 20,000 پونڈ کو کھینچ رہی ہے وہ بھی اتنی آسانی میں۔ گاڑی کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑی کسی آئل-برنر کی آواز نہیں رکھتی۔ اتنے بڑے ٹرک ٹائروں کے اوپر اس کا اندازہ لگانا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ واحد صدارتی لیمو نہیں جس کی رونمائی ہو رہی ہے۔ نیو یارک شہر میں مختلف موٹر کیڈ رونمائیاں ہو چکی ہیں، جو تاریخ کی سب سے زبردست اور طاقتور گاڑی پیش کر رہی ہے اور یہ ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت اور آرام کے لیے، لیکن امریکا سے باہر کیا انہیں سودے بازی کرنا پڑے گا؟ ایک مرتبہ پھر سوچ لیں۔ ٹرمپ کی صدارتی گاڑیاں دنیا بھر میں لے جائی جا سکتی ہیں جہاں بھی ٹرمپ جائیں۔ ان کے اپنے پرائیوٹ جہاز، ایک C-17 گلوب ماسٹر کارگو جہاز ہیں اور جو ان بِیسٹس کو اٹھانے کے لیے خود کسی بِیسٹ سے کم نہیں۔

بلاشبہ بِیسٹ امریکی صدر کی حفاظت کے لیے دنیا کے محفوظ اور جدید ترین آلات سے لیس ہے۔ بلٹ پروف باڈی اور گلاس، دھماکے سے محفوظ بنیاد اور باڈی، ہنگاموں سے نمٹنے کے لیے آلات، محفوظ لنک سیٹیلائٹ کنکشن، فرسٹ ایڈ میڈیکل اور دیگر خصوصیات جو اس گاڑی میں کافی مقدار میں موجود ہیں۔

گاڑیوں کے بارے میں تازہ ترین مقامی و بین الاقوامی خبروں کے لیے ہمارے بلاگ پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.