پاک سوزوکی نے مہران کی قیمت میں اضافہ کرکے اس میں اموبلائزر متعارف کروا دیا

0 156

اس ہفتے کے آغاز میں غیر متوقع طور پر پاک سوزوکی کمپنی لمیٹڈ نے سوزوکی مہران کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اس گاڑی کے پیٹرول اور سی این جی دونوں ویرینٹ کی قیمتوں میں 24000 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

10 اپریل 2017 سے سوزوکی مہران کی نئی قیمتیں درج زیل ہیں۔

  • VX = 679000 روپے
  • VXR = 732000 روپے
  • VX(CNG) = 749000 روپے
  • VXR(CNG) = 802000 روپے

حیرت انگیز طور پر ان قیمتوں کے علاوہ گاڑی میں اموبلائزر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم کمپنی نے ابھی تک اس گاڑی میں ایس آر ایس ایئربیگز شامل کرنے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ سب سے زیادہ قابل غور بات یہ ہے کہ نئی آٹو پالیسی 2016-21 کے مطابق گاڑی میں اموبلائزر اور ایئر بیگز شامل کرنا ضروری ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ پاک سوزوکی ان تمام تجاویز کے مطابق اپنی گاڑیوں میں اضافہ کرے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ قیمتوں میں اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب کمپنی کی شرح منافع تنزلی کا شکار ہے۔ سال 2016 میں کمپنی کے مجموعی منافع میں 53% کمی دیکھنے میں آئی۔ منافع کے کم ہونے کا براہ راست تعلق سیل میں شدید کمی سے ہے۔

’شہری صارفین کی پسند دیہاتیوں کی نسبت بہت تیزی سے بدلتی ہے جو اس گاڑی کی دیہاتی علاقوں میں بے پناہ مقبولیت کو ثابت کرتی ہے۔ پس دیہی علاقوں میں لوگوں کا اس گاڑی کے ساتھ رشتہ انتہائی قابل غور ہے۔ مزید یہ کہ پاکستانی صارفین ری سیل ویلیو کو باقی تمام فیچرز پر برتری دیتے ہیں اور اس لیے یہ کمپنی کے لیے بہت بڑا سوال ہے کہ اس گاڑی کو جاری رکھیں یا بند کر دیں‘

پاک سوزوکی کے جی ایم مارکیٹنگ نے وتارا کی لانچ کے موقع پر سوزوکی مہران کے بارے میں کہا۔

17888562_10211685677809356_1007614881_n

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.