انفوگرافکس: پاکستانی ہونڈا HR-V بمقابلہ جاپانی ہونڈا وِزل

0 190

ہونڈا ایٹلس پاکستان نے رواں سال جنوری 2016 میں نئی ہونڈا HR-V متعارف کروائی۔ یہ اقدام بلاشبہ جاپانی ہونڈا وِزل کی درآمدات میں اضافہ سے متاثر ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔درحقیقت ہونڈا وِزل اور HR-V تقریباً ایک ہی جیسی گاڑیاں ہیں لیکن ان میں کچھ چیزیں مختلف بھی ہیں۔

عالمی سطح پر ہونڈا وِزل کو سال 2013 میں جاپانی مارکیٹ کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے نیویارک آٹو شو 2014 میں دکھایا گیا۔ شمالی امریکا میں اس کی فروخت سال 2015 سے شروع ہوئی۔ ہونڈا HR-V کا نام صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ کینیڈا، آسٹریلیا اور سنگاپور کی مارکیٹ میں بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔

جاپان سے ہونڈا وِزل درآمد کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستان میں دستیاب ہونڈا HR-V اور جاپانی ہونڈا وِزل کے درمیان جو چیزیں مختلف ہیں، انہیں ذیل میں دیئے گئے انفوگرافکس کی مدد سے باآسانی سمجھا جاسکتا ہے۔

infographics-urdu

* ہونڈا وِزل چونکہ جاپان سے استعمال شدہ گاڑی کے طور پر درآمد کی جاتی ہے اس لیے گریڈ کے اعتبار سے یہاں درج قیمت میں کمی بیشی ہوسکتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.