ماہِ اپریل کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

0 162

حکومتِ پاکستان نے مارچ میں مقررہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 1.50 روپے اور 1.40 روپے اضافہ کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان 31 مارچ کو وزیرا عظم نواز شریف کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر 29.57 روپے جبکہ ڈیزل پر 14.48 روپے جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کر رہی ہے۔

ملک میں تیل اور گیس کی قیمتیں مقرر کرنے والا ادارہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کوقیمتوں میں اضافے کی جو سمری ارسال کی اس کے مطابق پیٹرول 3.09 روپے، ڈیزل 1.40 روپے، مٹی کا تیل 5.64 روپےجبکہ لائٹ ڈیزل 4.91 روپے مہنگا کرنے کی تجویز شامل تھی۔ تاہم حکومت نے ان سفارشات کو نامنظورکرتے ہوئے صرف پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ بتایا جارہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2016 سے ہوگا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.