پرنس پرل کے پہلے سی کے ڈی یونٹ کی رونمائی ہو گئی – تازہ ترین تصویریں، لانچ کی تاریخ اور قیمت

0 185

جس پرنس 800cc ہیچ بیک کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، یعنی پرنس کی رونمائی بالآخر 19 دسمبر 2019ء کو کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پرنس پرل یکم فروری 2020ء کو لانچ کی جائے گی۔ 

پرنس پرل نیچرلی ایسپائریٹڈ 800cc انجن رکھتی ہے جو 4-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کا حامل ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق یہ ایندھن بچت کرنے والی ہیچ بیک 18 کلومیٹرز فی لیٹر تک چل سکتی ہے۔ مزید یہ کہ ہیچ بیک مختلف جدید فیچرز کی حامل ہیں جن میں شامل ہیں: 

پاور وِنڈوز

پاور اسٹیئرنگ

ڈجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر

پریمیم ووڈن/سلوَر ٹرِم انٹیریئر 

5.8 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم 

بلوٹوتھ اور SD کارڈ کنیکٹیوٹی 

اسکرین مررنگ فیچر

ایئر کنڈیشننگ سسٹم

سینٹر آرم ریسٹ 

اسٹوریج کمپارٹمنٹس اور کپ ہولڈرز

فیبرک سیٹیں

ڈرائیور اور مسافر کے لیے ایئر بیگز (آپشنل) 

اندرونی دروازوں کے کروم ہینڈلز 

پچھلی سیٹوں کے لیے ہیڈ ریسٹس 

سیٹ بیلٹس (آگے اور پیچھے) 

اسپیئر ٹائر 

ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) 

13 انچ الائے رِمز 

باڈی کی رنگت کے سائیڈ مررز، ٹرن سگنلز کے ساتھ 

ریئر بمپر ریفلیکٹرز 

دروازوں کے بیرونی ہینڈلز باڈی کی رنگت کے 

مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.