الیکٹرک گاڑیوں کے معاشی و ماحولیاتی فوائد تحقیق سے ثابت ہوگئے

0 163

بدقسمتی سے ہم نے اپنے ماحولیاتی نظام کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ ہم فضول سیاست دانوں اور اُن لوگوں کی کیوں سُنیں کہ جو سازشی نظریات پر یقین رکھتے ہیں؟ موسمیاتی تبدیلی سائنس سے ثابت ہونے والی ایک حقیقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سائنس دان ہی ایک محفوظ مستقبل کی سمت نشاندہی کر سکتے ہیں۔ 

سنگ ہوا یونیورسٹی نے حال ہی میں فورڈ موٹرز، کورنیل یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے ایک تحقیق کی کہ جس میں، چین، امریکا اور جرمنی میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے زبردست فائدے دیکھے گئے۔ تحقیق نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں ایندھن کی قیمت اور ڈرائیونگ کے عوامل میں فرق کے باوجود الیکٹرک گاڑیوں کے فوائد اور چیلنجز تقریباً یکساں ہی ہیں، جس میں بڑے پیمانے پر قبولیت کے لیے EVs کے GHG اخراج میں 63 فیصد تک کمی اور کم بیٹری لاگت (100 ڈالرز فی کلو واٹ اوور سے کم) شامل ہیں۔ 

“یہ تحقیق بتاتی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کی بڑے پیمانے پر قبولیت ضروری ہے۔ گو کہ EVs کو بنانے کی لاگت اور تکنیکی صلاحیتیں مختلف علاقوں میں تقریباً یکساں ہیں، لیکن صارفین کی ضروریات اور معاشی تناظر بڑے پیمانے پر مختلف ہیں۔ روزمرہ ڈرائیونگ ضروریات اور EVs کے ماحولیاتی اور معاشی فائدوں کے لیے علاقائی خصوصیات اور انفرادی ڈرائیونگ طریقوں کے حساب سے الیکٹرک گاڑیوں کی ایک بھرپور رینج پیش کرنے کی ضرورت ہے۔” 

اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے چین، امریکا اور جرمنی میں 1681 عام مسافر گاڑیوں کی ٹریول پروفائل بنائی گئی تاکہ EVs سے ہونے والے گرین ہاؤس گیس (GHG) اخراج اور مختلف علاقوں کے صارفین کا تقابل کیا جا سکے۔ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ ایندھن کی قیمت، ڈرائیونگ کے فرق اور خاص محصول کے باوجود EVs کے معاشی فوائد/چیلنجز تقریباً ہر علاقے میں یکساں ہیں۔ جو معاشی طور پر EVs کو منتخب کرنے کے قابل ہیں وہ ایسے GHG فوائد رکھیں گے جو اوسط ڈرائیور سے زیادہ ہوں گے۔ ایسے “ترجیحی” صارفین نے ابتداء سے آخر تک GHG اخراج میں بڑی کمی کی (32 سے 63 فیصد تک)۔ اس نے ظاہر کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر قبولیت کے لیے کم بیٹری لاگت (تقریباً 100 ڈالرز/کلو واٹ آور سے کم) اور EV گاڑیوں کی وسیع اقسام درکار ہیں۔ 

یہ تحقیق ہمیں ایسی دنیا کی واضح تصویر دکھاتی ہے کہ جہاں ٹیکنالوجی اور سائنس دنیا کی قیادت کر رہی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے 100 فیصد بہترین اقتصادی و ماحولیاتی فوائد ہیں۔ لیکن پاکستان میں ہمیں مختلف حالات کا سامنا ہے کہ جہاں گاڑیاں بنانے والے مقامی ادارے حال ہی میں منظور کی گئی سرکاری EV پالیسی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ EV کی قبولیت پاکستان کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہاں ہر مسافر کار سالانہ اوسطاً 4.6 میٹرک ٹن کاربن خارج کرتی ہے۔ کہیں آپ کا گاڑی چلانا زمین کی عالمی حدّت اور موت کی جانب تو نہیں لے جا رہا؟

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.