نئی زندگی پانے والے آٹو برانڈ بورگوارڈ کی BX5 پاکستان میں

0 279

حال ہی میں پاکستان میں بورگوارڈ (Borgward) کی SUV BX5 کو دیکھا گیا ہے۔ دو سال قبل ایک چینی کمپنی کے ہاتھوں نیا جنم لینے والی کمپنی کی یہ گاڑیاں مبینہ طور پر ایک پرائیوٹ کمپنی نے درآمد کی ہیں۔ ذرا یہ تصویریں تو دیکھیں: 

بورڈگوارڈ کاریں 1890ء سے 1963ء کے درمیان بنتی رہیں اور مارکیٹ میں مقابلہ کرنے میں دشواریوں کی وجہ سے اسے جرمنوں سے بند کردیا۔ کمپنی اپنے مالیاتی ڈھانچے کی وجہ سے اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ پا رہی تھی۔ کمپنی اپنا سب سے مشہور ماڈل ایزابیلا 1954ء سے لے کر آپریشنز کے اختتام تک بناتی رہی۔ 

اب بورگوارڈ کے آٹو مارکیٹ میں دوبارہ داخلے کا ذریعہ بڑے چینی آٹو مینوفیکچررز میں سے ایک بیچی فوٹون موٹرز کے ذریعے ہوا ہے جو بیجنگ آٹوموٹو انڈسٹری کارپوریشن (BAIC) کا ماتحت ادارہ ہے۔ فوٹون موٹرز BAIC کا ادارہ ہے جو پک اپس، SUVs، MPVs اور لائٹ اور ہیوی ٹرکوں جیسی کمرشل گاڑیاں بناتا ہے۔ BX7 SUV کا لانچ 1961ء کے بعد کمپنی کی اپنی سرزمین پر واپسی کی علامت بنا۔ 7 نشستوں کی BX7 کو چینی مارکیٹ میں زبردست طور پر سراہا گیا جو آؤڈی Q5 کے سائز جتنی ہے۔ BX5 کوپ جیسی شکل کی SUV BX6 کے مقابلے میں نسبتاً ایک چھوٹے ماڈل کی گاڑی ہے۔ 

بورگوارڈ نے مرمت کے لیے ایک جرمن گروپ کا تقرر کیا ہے جو گاڑیوں کے پارٹس اور سروس کے معاملات سنبھالے گا۔ کچھ روز پہلے اس نے شٹٹ گارڈ برانڈ سینٹر میں پہلے کسٹمر وی آئی پی ایونٹ کا اہتمام بھی کیا کہ جس کا حاضرین کو شدت سے انتظار تھا۔ اس موقع پر 200 سے زیادہ ٹیسٹ ڈرائیوز کی گئیں کہ جس کی سہولت ادارے نے صارفین کو اس لیے فراہم کی تاکہ وہ اس کی جدید گاڑیوں کا تجربہ کر سکیں۔ اب تمام گاڑیاں بیجنگ، چین میں اسمبل کی جا رہی ہیں۔ البتہ کمپنی کے بانی کے پوتے کرسچن بورگوارڈ بدستور ادارے کے صدر ہیں۔ 

بورگوارڈ کاریں اس وقت یورپی ممالک، چین اور ملائیشیا میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ چینی مارکیٹ میں کامیاب فروخت کے بعد کمپنی اب جنوبی امریکا اور مشرق وسطیٰ میں بھی مارکیٹنگ پر کام کر رہی ہیں۔ جو بورگوارڈ BX5 پاکستان میں دیکھی گئی ہے، وہ ملائیشیا میں دو ویرینٹس میں آتی ہے۔ پہلا 1.4 لیٹر ٹو-ویل ڈرائیو اور دوسرا 2.0 لیٹر آل-ویل-ڈرائیو ماڈل ہے۔ پاکستان میں BX5 کی قیمت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔ ملائیشیا میں بننے والی BX5 کی خصوصیات کی فہرست یہ ہے: 

بورگوارڈ کی انڈسٹری میں واپسی پر آپ کا کیا خیال ہے؟  ہمیں نیچے تبصروں میں ضرور بتائیں۔ آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.