2017 سوبارو BRZ: پہلے سے زیادہ تیز رفتار، پہلے سے زیادہ طاقتور!

0 280

بالآخر ٹویوٹا GT86 کی جڑواں اسپورٹس کار سوبارو BRZ کا نیا ماڈل منظر عام پر آ ہی گیا۔ 2017 سوبارو BRZ حقیقی معنی میں رفتار اور قوت میں پہلے سے کہیں زیادہ بہتر نظر آرہی ہے۔ ٹویوٹا اور سوبارو کی اس مشترکہ کاوش کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ ٹویوٹا ہی کی جانب سے پیش رفت کی جاتی رہی ہے تاہم اس بار سوبارو (Subaru) نے بذات خود آگے بڑھ کر اسے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اور یقین جانیئے! وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نظر آتا ہے۔

نئی سوبارو BRZ میں 2000cc فلیٹ-4 انجن شامل کیا گیا ہے جو پچھلے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے۔ مینوئل گیئر باکس سے منسلک BRZ کے انجن کی صلاحیت 200 ہارس پاور سے بڑھا کر 205 ہارس پاور اور 151 فٹ پاؤنڈ سے بڑھا کر 156 فٹ پاؤنڈ تک کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ BRZ میں بالکل نیا ایلمونیئم انٹیک (intake) اور نئے ڈیزائن کا حامل ایگزاسٹ (exhaust) شامل کیا گیا ہے۔ نئی سوبارو BRZ میں مکینکی پرزوں کے ٹکراؤ کو کم کرنے کے لیے کافی محنت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا کی نئی اسپورٹس کار؛ فارمولا 1 ڈیزائنر کا شاہکار

گاڑی کی گرفت (handling) کی بات کی جائے تو سوبارو نے BRZ کا سسپنشن بھی پہلے سے بہتر بنایا ہے۔ اس میں نئے اسپرنگز، ڈمپرز، پچھلی جانب زیادہ بڑی sway بار شامل کرنے کے ساتھ گاڑی کے مجموعی ڈھانچے کو بھی بہتر بنایا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو سوبارو BRZ میں بڑے روٹرز کے ساتھ بریمبو بریکس، نئے شاکس اور 17 انچ کے سیاہ پہیے بھی لگوا سکتے ہیں۔ یہ خصوصیات صرف سوبارو BRZ ہی میں پیش کی جارہی ہیں جبکہ ٹویوٹا GT86 میں یہ چیزیں حاصل نہیں کی جاسکتیں۔

پاکستان میں یہ اسپورٹس کار ٹویوٹا (Toyota) کے نام سے بارہا نظر آچکی ہے تاہم سوبارو کی تیار کردہ BRZ کو پاکستان میں دیکھا جانا باقی ہے۔ اگر آپ بھی اسپورٹس کار کے شوقین ہیں تو ابھی پاک ویلز کے ذریعے اپنی من پسند گاڑی منگوائیں۔

2017-subaru-brz

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.