سوزوکی آلٹو 660cc: تصاویر، تفصیلات اور قیمت سامنے آ گئی

0 501

بالآخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں کیونکہ پاک سوزوکی نے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں نئی سوزوکی آلٹو 660cc کی 8 ویں جنریشن پاکستان میں متعارف کروا دی ہے، ایک ایسی گاڑی جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا۔

پاک سوزوکی پہلے ہی اسے سال کی سب سے بڑی پیشکش قرار دے رہا ہے۔ بلاشبہ پاکستان میں بننے والی تاریخ کی پہلی 660cc کار سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ کمپنی کی مشہورِ زمانہ مہران کی جگہ لینے والی آلٹو کو مقامی صنعت میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ تقریباً 30 سال تک صارفین اس شعبے میں ایک ہی گاڑی پر انحصار کر رہے تھے۔ لیکن اب وقت بدل چکا ہے کیونکہ ہر شعبے میں ممکنہ خریداروں کی پسند کے لیے کئی گاڑیاں سامنے آ گئی ہیں۔

کمپنی نے یہ کار تین مختلف ویریئنٹس میں پیش کی ہے:

سوزوکی آلٹو VX (بغیر AC کے)

سوزوکی آلٹو VXR (مع AC)

سوزوکی آلٹو VXL AGS (ACاور آٹو گیئر شفٹ کے ساتھ)

پہلے دو ویریئنٹس مینوئل ٹرانسمیشن رکھتے ہیں جبکہ VXL AGS اس ہیچ بیک کا آٹومیٹک ورژن ہے۔ یہ گاڑی R06A انجن کے ساتھ آتی ہے جو 39hp پیدا کرتا ہے۔ 2011ء میں پہلی بار بننے والا اور ابتدائی طور پر سوزوکی MR-ویگن کے نام سے پیش کی گئی گاڑی میں لگایا جانے والا R انجن ایک اِن لائن-تھری انجن ہے جو سوزوکی ویگن آر (غیر جاپانی) جیسی گاڑیوں کے پرانے K6A انجن کی جگہ آیا۔

قیمت:

VX: 9,99,000 روپے

VXR: 11,01,000 روپے

VXL: 12,95,000 روپے

اس میں FED شامل ہے۔

سوزوکی آلٹو 660cc کے بارے میں مزید جاننے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.