سوزوکی کاریں اب 45,000 روپے مزید مہنگی

0 619

31 جولائی 2018ء کو پاک سوزکی نے اتنے مجاز ڈیلرز کو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ایک نوٹس بھیجا ہے۔ یہ اس سال چوتھا موقع ہے کہ سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائیں۔ کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو بھیجے گئے اعلان کے مطابق نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

suzuki-price-increase-2018-august

نئی قیمتیں یکم اگست 2018ء سے نافذ العمل ہوں گی۔ مزید برآں، سب سےے زیادہ اضافہ مہران VXR کی قیمت میں کیا گیا ہے جو 45,000 روپے ہے۔

سوزوکی کی گاڑیوں کی پرانی قیمتیں یہ ہیں:

سوزوکی مہران VX 739,000
سوزوکی مہران VXR 795,000
سوزوکی راوی غیر تبدیل شدہ
سوزوکی بولان 814,000
سوزوکی بولان کارگو 780,000
سوزوکی سوئفٹ NAV-MT 1,435,000
سوزوکی سوئفٹ NAV-AT 1,571,000
سوزوکی کلٹس VXR 1,300,000
سوزوکی ویگن آر VXL 1,194,000
سوزوکی ویگن آر VXR 1,104,000
سوزوکی کلٹس VXL 1,421,000

مزید برآں سوزوکی پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ مہران کے VX ویریئنٹ کی پیداوار رواں سال نومبر کے اختتام سے بند کردے گا۔ علاوہ ادارے کی آخری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق خالص منافع 43 فیصد کمی کے بعد 394 ملین روپے تک پہنچ چکا ہے۔

سوزوکی کے اس قدم کو ذہن میں رکھیں تو کوئی کہہ سکتا ہے کہ ہونڈا اٹلس، ٹویوٹا IMC اور الحاج فا بھی جلد یا بدیر قیمتوں کو بڑھائیں گے۔

اس بارے میں اپنا تبصرہ نیچے پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.