سوزوکی پاکستان نے مہران VX کی پیداوار روک دی

0 165

گزشتہ کئی سالوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ پاک سوزوکی اپنی مشہور زمانہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہیچ بیک مہران کی پاکستان میں پیداوار روک دے گا۔ لیکن ہر مرتبہ یہ گاڑی بچ جاتی تھی۔ لیکن اب کمپنی نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ وہ مہران کے ویریئنٹس میں سے ایک مہران VX کی پیداوار رواں سال نومبر سے روک دے گا۔ پاک سوزوکی نے اس حوالے سے وینڈرز کو حکم نامہ جاری کیا ہے، جو کچھ یوں ہے:

عزیز و قابل قدر وینڈر(ز)، PSMCL کی انتظامیہ نے نومبر 2018ء کے اختتام سے اپنا ماڈل SB308 ورژن VX (مہران) روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ،

اس لیے یہ جاننا اہم ہے کہ تمام متعلقہ مقامی پرزہ جات کی پیداوار اور رسد اسی شیڈول کے مطابق ہونی چاہیے جو جون 2018ء سے نومبر 2018ء کے اختتام تک بننے والے باقی 6734 یونٹوں کے پیداواری منصوبے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر آپ کو بھیجا جائے گا۔

کمپنی نے جو سرکلر وینڈر(ز) کو بھیجا ہے وہ کچھ یوں ہے:

Suzuki-Mehran-VX-Discontinuation-Letter-PW

VX ایک بنیادی ماڈل ہے اور اس میں کم از کم خصوصیات ہیں۔ یہ ذہن میں رکھیں کہ سوزوکی پاکستان صرف اپنا ایک ویریئنٹ ختم کر رہا ہے اور گاڑی کو نہیں۔ VXR کی پیداوار تاحکم ثانی بدستور جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.