ٹیسلا ماڈل 3 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی EVs میں سرفہرست

0 229

ٹیسلا ماڈل 3 نے دنیا بھر میں دیگر الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور 2018ء میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی بن چکی ہے۔

ہر گزرتے سال ٹیسلا دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ بن رہا ہے، اور 2018ء امریکی مینوفیکچرر کے لیے شاندار سال تھا۔ 2018ء کی آخری سہ ماہی میں آٹومیکر نے مرسڈیز بینز اور BMW جیسے پریمیم کار برانڈز سے زیادہ یونٹس فروخت کیے۔ یورپ میں ٹیسلا ماڈل3 کی دستیابی کے ساتھ پریمیم جرمن کار کمپنیوں کو زبردست دباؤ کا سامنا ہوگا کیونکہ وہ اپنی پروڈکٹ لائن اپ میں مکمل طور پر الیکٹرک گاڑی لانے میں جدوجہد کر رہے ہیں۔

البتہ اس موقع پر ٹیسلا ماڈل 3 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور 2018ء میں دنیا بھر میں فروخت کے لحاظ سے سب الیکٹرک گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ اشارہ ہو سکتا ہے کہ ٹیسلا تمام پہلوؤں سے دنیا کا سرفہرست کار برانڈ بن سکتا ہے۔ ٹیسلا کی مقبولیت تیز یسے بڑھ رہی ہے اور اس وقت کوئی چیز اسے روکتی نظر نہیں آ رہی۔ آل-الیکٹرک ماڈل 3 پر دنیا بھر میں ملنے والا زبردست ردعمل آٹومیکر کے لیے اب تک اہم ترین خبر ہے۔

ٹیسلا ماڈل 3 نے انتہائی مقبول چینی گاڑی BAIC EC-سیریز کو 2018ء میں 55,000 گاڑیوں کے واضح فرق سے پیچھے چھوڑا ہے۔ ٹیسلا چینی EC-سیریز کے 90,637 یونٹس کے مقابلے میں ماڈل 3 کے 1,45,846 یونٹس فروخت کرنےمیں کامیاب رہا۔ ٹیسلا نے مجموعی پلگ-اِن گاڑیوں کی مارکیٹ کا 7 فیصد حصہ حاصل کرلیا ہے۔ دوسرے نمبر پر EC-سیریز رہی جو الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ کا 4 فیصد ہے جو 2018ء میں سب سے زیادہ فروخت کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آنے والی نسان لیف کے برابر ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کا مقابلہ اس وقت زیادہ تر ٹیسلا اور چینی آٹومینوفیکچررز کے درمیان ہے۔ فہرست میں مزید نیچے جائیں تو ٹیسلا ماڈل S اور X بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں بڑے اضافے کو ظاہر کر رہا ہے۔ سرفہرست 10 اداروں میں شامل دیگر میں تین چینی پلگ-اِن ماڈلز شامل ہیں جن کے بعد ٹویوٹا پریئس پرائم اور مٹسوبشی آل راؤنڈر PHEV بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ یہ چارٹ ظاہر کرتا ہے کہ ٹیسلا کے پیش کردہ تینوں ماڈلز دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں ٹاپ5 میں شامل ہیں۔

Source: CleanTechnica

کہانی محض ٹیسلا ماڈل 3 کے دنیا بھر میں تمام دوسری الیکٹرک گاڑیوں (EVs) سے آگے ہونے پر ہی ختم نہیں ہوتی۔ آٹومینوفیکچرر درحقیقت اس دوڑ میں اپنے مقابل اداروں سے کہیں آگے ہے۔ درحقیقت ٹیسلا ماڈل 3 کے بارے میں اتنا خاص کیا ہے؟ اسے دنیا بھر میں سب کو پیچھے چھوڑنے والی چیز کیا ہے؟

مختلف عوامل ہیں جو ٹیسلا ماڈل 3 کو اتنا انوکھا بناتے ہیں کہ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں کوئی حریف کھل کر سانس بھی نہیں لے پاتا۔ اس کی کامیابی میں حصہ ڈالنے والے بڑے عوامل مندرجہ ذیل ہیں:

پیسے کی قدر: ٹیسلا ماڈل 3 اپنی قیمت بلکہ اس سے بھی زیادہ پر پیسے کی بہترین قدر پیش کرتا ہے۔ صارفین اس قیمت پر آٹومیکر کی پیشکش پر مکمل بھروسہ کر سکتے ہیں۔

اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی کار: ٹیسلا ماڈل 3 یا زیادہ قیمت کی دوسری گاڑیوں کی قیمت دیکھیں تو یہ خاص گاڑی اپنے صارفین کے لیے جدید اور بہترین ٹیکنالوجی پیش کرتی ہے۔

تیز ترین مشین: اس قیمت پر پیش کرد، بلکہ اس سے بھی زیادہ مہنگی، کاڑیوں میں ٹیسلا ماڈل 3 سب سے تیز ہے۔ یہ اپنی طاقتور بیٹریوں کے ذریعے تمام پلگ-اِن گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔

واحد چارج میں طویل فاصلہ: ایک مرتبہ چارج ہونے پر گاڑی کتنا فاصلہ طے کرتی ہے؛ اس لحاظ سے ٹیسلا ماڈل 3 اپنے تمام حریفوں کو واضح طور پر پیچھے چھوڑتی ہے جو اسے صارفین کی بہترین پسند بناتی ہے۔

تیز رفتار چارجنگ صلاحیت: ٹیسلا ماڈل 3 ایک انتہائی تیز چارجنگ صلاحیت بھی رکھتی ہے جس کا نتیجہ صارفین کے وقت کی بچت کی صورت میں نکلتا ہے۔

ملکیت کی مناسب لاگت: دریں اثناء، اس قیمت کی گاڑی لینے کی گنجائش رکھنے والے زیادہ تر افراد ملکیت کی لاگت کی وجہ سے پریشان نہیں ہوتے، لیکن ٹیسلا ماڈل 3 پھر بھی اپنے ممکنہ خریداروں کے لیے ملکیت کی مناسب لاگت رکھتا ہے۔

مندرجہ بالا عوامل کو ملایا جائے تو ایک زبردست گاڑی بنتی ہے جسے ٹیسلا ماڈل 3 کہتا ہے۔ اس وقت کوئی بھی دوسری گاڑی پلگ-ان ٹیکنالوجی میں اس جیسا مکمل پیکیج پیش نہیں کرتی۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ دوسری پلگ ان کاریں صارفین تک نہیں پہنچ رہی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماڈل 3 کے علاوہ تقریباً 20 لاکھ گاڑیاں بشمول کاریں، SUVs اور کراس اوورز گزشتہ سال فروخت ہوئیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ صارفین کا رویے میں تغیر ہے لیکن اس وقت ٹیسلا ماڈل 3 مارکیٹ میں سب سے مقبول پلگ-ان گاڑی ہے وہ بھی بہت واضح فرق سے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے پیش کیجیے۔ آٹوموبائل انڈسٹری کی تازہ ترین خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.