ٹویوٹا انڈس موٹرز نے کیا فارچیونر ایس یو وی کی قیمت میں اضافہ۔

1 438
حال ہی میں ٹویوٹا انڈس موٹرزنے پاکستانی مارکیٹ میں ’فرسٹ جنریشن فارچیونر کی جگہ جو کہ اپنی غیر متوازی کار کردگی کی بدولت کافی تنقید کا نشانہ رہی‘ سیکنڈ جنریشن ٹویوٹا فارچیونر متعارف کروائی۔ جیسے بھی ہے مگر سیکنڈ جنریشن کی بدولت ٹویوٹا اپنی گزشتہ ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے کافی پر عظم ہے۔نئی ٹویوٹا فارچیونر کی ڈیزائن لینگویج بالکل ہی فرق ہے۔ٹویوٹا نے پرانے ڈیزائن کو بالکل ترک کر کے پتلی،نیرو،ٹیپرڈہیڈلائٹس، شارپر لائنزاورتمام باڈی کے گردا گرد کریزِزاور ضرورت بھر کر وم کا استعمال کر کے اسے نہائت دلکش اور پریمیم شکل دی ہے۔ اس کے وہیلز بھی ہائر لیکسس ایل ایکس فائیو سیونٹی جیسے لگتے ہیں۔ٹویوٹا نے لیدر اپ ہولِسٹرڈ انٹیریئر اور بہت سی آف روڈ الیکٹرانک خصوصیات دے کر اسے ایک اعلیٰ میعار کی ایس یو وی بنانے کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑی۔
حال ہی میں ٹویوٹا انڈس نے سیکنڈ جنریشن ٹویوٹا فارچیونر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے اور اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ کے اضافے کے ساتھ باون لاکھ اننچاس ہزار سے تجاوز کر کے تریپن لاکھ ننیانوے ہزار روپے کر دی گئی ہے۔یہ قیمت ان ٹیکسز اور اضافی چارجز کے علاوہ ہے جو کہ آپ کو ادا کرنا ہوں گے۔اس قیمت میں آپ، دورنگوں پر مشتمل خوبصورت لیدر کا انٹیریئر،ایک ملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل بشمول پیڈل شفٹرز،کلائمیٹ کنٹرول،سات نشستیں،اعلیٰ آف روڈ کی خصوصیات رکھتی ایک قابلِ اعتماد اور پائیدار فیملی گاڑی حاصل کرتے ہیں۔

2015 Reveal of All New Toyota Fortuner. (Crusade pre-production model shown)

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.