ٹویوٹا کرولا: پرانی بمقابلہ نئی فیس لِفٹ۔

0 284

پاکستانی آٹو انڈسٹری دن بہ دن کافی پر جوس اور ترقی پزیرہوتی جا رہی ہے۔بڑی بڑی کمپنیاں جیسا کہ سوزوکی،ہنڈااور ٹویوٹا بہت سی قابل ِ ذکر گاڑیاں متعارف کروا چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنی موجودہ کارکردگی کو بھی بہتر کر رہے ہیں۔2017کی شروعات میں ہی ہنڈا اور سوزوکی نے بہت سے نئے ماڈل متعارف اور موجودہ ماڈلز اپ گریڈ کیئے۔اب ٹویوٹابھی کرولا کا نیافیس لفٹ ماڈل متعارف کروانے کی تیاریوں میں مصروف ہے،جس کا شمار پاکستان کی مشہور ترین سیڈان میں بھی ہوتا ہے۔
چلیں ایک سرسر ی سا جائزہ لیتے ہیں اور پرانی اور نئی فیس لفٹ کا ایک موازنہ کرتے ہیں:
ایکسٹیریئر۔
اس گاڑی کی شکل تقریباً پرانی فیس لفٹ جیسی ہی ہے۔مگر،نئے ڈیزائن شدہ ہیڈ لیمپس اور فرنٹ گرِل اسے ایک سپورٹی اور کومل شکل دیتے ہیں۔یہ گِرل اور ڈے لائٹ رننگ لیمپس ایک دوسرے سے جڑے ہو ئے ہیں،جو کہ اٹلس کو ایک سٹریم لائنڈفرنٹ دیتے ہیں۔نئے ماڈل کی خصوصیات میں بی بیم ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس نے ہیلو جن لائٹس کی جگہ لی ہے۔
اٹلس کی سائیڈز زیادہ تر اسی طرح ہی ہیں ہاں البتہٰ سولہ انچ کے ایلو مینیم الائے رِمز نے پندرہ انچ کے وہیل کیپس کی جگہ لی ہے،جبکہ ایکس ایل آئی اورجی ایل آئی میں وہیل کیپ ہی رکھے گئے ہیں۔ اب جب بھی آپ پیچھے جانے کے لئے ریورس گیئر ڈالیں گے سائیڈ مررز خوڈبخود نیچے کی جانب جھک جائیں گے تا کہ آپ پارکنگ سپیس کو با آسانی دیکھ سکیں۔ریئر لیمپس پرانی اٹلس کے جیسے ہی ہیں،مگر ریئر لائٹس کو نئی اور تھری ڈی لک دینے کے لئے آؤٹر لینز پر کروم کا استعمال کیا گیا ہے۔
موجودہ رنگوں میں پلاٹینم براؤن کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ با قی رنگوں میں شامل ہیں:
٭ سوپر وائٹ۔
٭ ایٹیٹیوڈ بلیک۔
٭ گریفائٹ گرے۔
٭ سِلور۔
٭ وائٹ۔
٭ فینٹم براؤن۔
٭ ڈوراڈو گولڈ۔
٭ سٹرونگ بلیو۔
انٹیریئر۔
انٹیریئر کی بات کریں تو آپ دیکھیں گے کہ ڈیش بورڈ پہلے جیسا ہی معلوم ہوتا ہے۔ ٹویوٹا اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ دوہری تحہ والے ڈیزائن میں سافٹ ٹیکسچر مٹیریل ہی استعمال کیئے جائیں۔اور خوبصورت محصوصات دینے کے لئے تمام جوڑ اور دوحصوں کے آپس میں ملنے والی لائن کو مخفی رکھا جائے۔
انفوٹینمنٹ سسٹم کونو انچ کی ٹچ سکرین سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جو کہ تھری جی،فور جی،وائی فائی اور ہاٹ سپاٹ پرمشتمل ہے۔ اس میں ایک ایک اگلا،پچھلا اور ویب کیمرہ بھی شامل ہیں۔
اگلی اور پچھلی دونوں نشستوں میں یو ایس بی پورٹس دی گئی ہیں جو کہ سفر کے دوران آپ کو موبائل فون چارج کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
ایئر کنڈشنر کنٹرولز بھی اسی طرح ریفائنڈ رکھے گئے ہیں۔
استعمال میں آسانی کے لئے فریکوینٹلی یوزڈ سوئچز کو ٹوگل سوئچز سے تبدیل کیا گیا ہے۔
کلائیمیٹ کنٹرول ڈسپلے کے مزیدبہتر دِکھنے کیلئے ایک ہائی کنٹراسٹ ایل سی ڈی بھی استعمال کی گئی ہے۔
انجن۔
پانچ اقسام کے ماڈلز متعارف ہوں گے جو کہ:
٭ ون پوائنٹ تھری لیٹر ایکس ایل آئی مینویل۔
٭ ون پوائنٹ تھری لیٹر جی ایل آئی مینویل،آٹو میٹک۔
٭ ون پوائنٹ سِکس لیٹر اٹلس آٹو میٹک۔
٭ ون پوائنٹ ایٹ لیٹر اٹلس سی وی ٹی۔آئی،مینویل۔
٭ ون پوائنٹ ایٹ لیٹر اٹلس گرینڈی سی وی ٹی۔آئی،مینویل۔
سی وی ٹی ماڈل اب سپورٹ موڈ کے ساتھ آتے ہیں۔نئے ڈرائیونگ موڈ میں آرام پر ایکسلریشن اور رسپونسِونیس کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔جیسا کہ انجن کے اعتبار سے تمام ماڈلز پہلے جیسے ہی ہیں،مگرزیادہ تر کرولا ماڈلز کے لئے ڈرائیوٹرین کو تبدیل کیا گیا ہے۔
نیا لینیئر سٹارٹ اسسٹ (جو کہ ایک اعشاریہ تین لیٹر ماڈل میں موجود نہیں ہے)ڈرائیور کے انداز کا تعین کرتا ہے،کہ وہ کس زور سے ایکسلریٹر کو دباتا ہے اور پھر اس اعتبار سے پیڈل کو موزوں بنا دیتا ہے۔
تحفظاتی خصوصیات۔
ٹویوٹا نے کرولا ماڈلز کی تحفظاتی خصوصیات میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔جن میں شامل ہیں:
٭ اے بی ایس۔
٭ ڈیول ایئر بیگز۔
٭ فرنٹ سیٹ بیلٹ: تھری پوائنٹ ای ایل آربشمو ل پری ٹینشنر اور فورس لمیٹر۔
٭ جی او اے باڈی بشمول ری انفورسمینٹ۔
٭ آئی ایس او ایف آئی ایکس چائلڈ سیٹ اینکرز۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.