پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان

0 209

چند روز قبل انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے پاکستان میں تیار کی جانے والی ٹویوٹا آلٹس 1.6 اور کرولا GLi آٹومیٹک سمیت متعدد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب ٹویوٹا پاکستان نے ان گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھانے کا اعلان کیا ہے جنہیں بیرون ملک سے تیار شدہ حالت میں درآمد کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ صرف ٹویوٹا ہی نہیں بلکہ پاک سوزوکی، ہونڈا اور الحاج فا موٹرز نے بھی رواں سال اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔

گاڑیاں بنانے والے متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ تیار شدہ گاڑیوں (CBU) کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نیا ایس آر او 1035(1)2017 بھی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر عائد ہونے والی ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پورشے، بی ایم ڈبلیو اور آوڈی پاکستان نے اس قانون کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ عدالت اس ضمن میں اپنا فیصلہ جلد سنائے گی۔

ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے جن CBUs کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ یہاں ایک بات کا اضافہ کرتے ہیں چلیں کہ اس فہرست میں شامل ٹویوٹا ہائی لکس کا شمار CBU میں نہیں کیا جاتا تاہم حالیہ اعلامیہ میں اس کی قیمت بڑھانے کی اطلاع بھی شامل ہے۔

گاڑی / ماڈل پرانی قیمت (روپے) نئی قیمت (روپے) مجموعی اضافہ
ٹویوٹا پرائیس 4600000 4830000 230000
پراڈو 3.0 ڈیزل مینوئل 15700000 16300000 600000
پراڈو 3.0 ڈیزل آٹومیٹک 21900000 22800000 900000
پراڈو 4.0 پیٹرول آٹومیٹک 22000000 22900000 900000
لینڈ کروزر GX ڈیزل مینوئل 22900000 23800000 900000
لینڈ کروزر VX ڈیزل آٹومیٹک 26400000 27600000 1200000
لینڈ کروزر VX پیٹرول آٹومیٹک 26500000 27700000 1200000
لینڈ کروزر 70 سوفٹ ٹاپ 12850000 13300000 450000
لینڈ کروزر 70 ہارڈ ٹاپ 12850000 13300000 450000
لینڈ کروزر 70 پک اپ 9650000 10100000 450000
ٹویوٹا ایونزا 1.5 مینوئل 3250000 3450000 200000
ہائی ایس اسٹینڈرڈ روف 2.5 (KDH-08) 3700000 3850000 150000
ہائی ایس اسٹینڈرڈ روڈ 2.5 (KDH-09) 4130000 4300000 170000
ہائی ایس ہائی روف 2.5 (KDH-10) 4820000 4300000 170000
ہائی ایس اسٹینڈرڈ روف 2.7 پیٹرول (TR-01) 3429000 3600000 171000
ہائی ایس اسٹینڈرڈ روف 2.7 پیٹرول (TR-A1) 3782000 3950000 168000
ہائی ایس مِڈ روف 2.7 پیٹرول (TR-A2) 4185000 4350000 165000
26 سیٹر کوسٹر (ہائی) 6699000 6699000

ٹویوٹا ہائی لکس کے ماڈلز کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

ماڈل قیمت (روپے)
4×2 ڈیک لیس SD 2219000
4×2 اسٹینڈرڈ SD 2469000
4×2 بہترین ماڈل SD 2499000
4×4 اسٹینڈرڈ SD 3549000
4×4 اسٹینڈرڈ DC 3799000
4×4 ریوو G مینوئل DC 4124000

ٹویوٹا فورچیونر اور ٹویوٹا ہائی لکس ریوو V آٹومیٹک 3.0 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید برآں، انڈس موٹرز کی جانب سے مستقبل قریب میں ٹویوٹا کیمری اور فورچیونر کا ڈیزل ماڈل عاف کروائے جانے کی امید ہے۔ کیا یہ دونوں گاڑیاں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستانی خریداروں کو متوجہ کر سکیں گی؟ اس بارے میں اپنی رائے ضرور دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.