نئی ٹویوٹا ہائی لکس ریوو – بہت جلد پاکستان میں پیش کی جائے گی!

0 214

انڈس موٹرز کمپنی (IMC) نے بہت جلد پاکستان میں نئی ٹویوٹا ہائی لکس ریوو متعارف کروانے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ نئی ہائی لکس ریوو مشہور و معروف ٹویوٹا ویگو چیمپ کی جگہ لے گی۔ بین الاقوامی سطح پر ہائی لکس ریوو کی آٹھویں جنریشن مئی 2015 میں متعارف کروائی گئی تھی۔ بعد ازاں اسے بینکاک، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔اب ٹویوٹا پاکستان کے فیس بک صفحہ پر نئی ہائی لکس پیش کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کی آمد رواں سال کی آخری سہ ماہی میں متوقع ہے۔

Toyota Hilux Revo Front

نئی ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کا ظاہری انداز گیارہویں جنریشن ٹویوٹا کرولا (E170) سے ملتا جلتا ہے۔ دراصل اس نئی ریوو کو ٹویوٹا کی “Keen Look” طرز پر بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو ریوو کے اگلے حصے میں کرولا جیسی ہی پتلی پروجیکٹر ہیڈلائٹس نظر آئیں گی۔ پاکستان میں نئی ہائی لکس ریوو کی قیمت 35 سے 45 لاکھ روپے تک رکھے جانا متوقع ہے۔ انڈس موٹرز نئی گاڑی کو 2800cc ڈیزل انجن یا پھر 2700cc پیٹرول انجن کے ساتھ متعارف کرواسکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پیش کی جانے والی ہائی لکس ویگو چیمپ 2400cc انجن کے ساتھ 31 سے 40 لاکھ روپے میں دستیاب تھی۔

Toyota Revo Back

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہائی لکس کی نئی جنریشن میں 2000cc، 2700cc اور 4000cc پیٹرول انجن شامل کیے گئے ہیں ۔ گو کہ یہی انجن پرانی جنریشن کا بھی حصہ تھے تاہم آٹھویں جنریشن میں شمولیت سے قبل انہیں بہتر بنایا گیا ہے جس سے ان کی مجموعی قوت اور ٹارک میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ٹویوٹا ہائی لکس کو 2400cc اور 2800cc جی ڈی انجن سے منسلک 6-اسپیڈ آٹومیٹک یا 6-اسپیڈ مینوئل گیئر باکس کے ساتھ بھی پیش کیا گیا ہے۔ نئی ٹویوٹا ہائی لکس ریوو میں خود کار بریکنگ (AEB)، اونچائی اور ڈھلوان پر گاڑی چلانے میں سہولت، ہموار سفر کی سہولت اور 7 ایئر بیگز جیسی متعدد جدید خصوصیات بھی شامل ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.