ٹویوٹا سپرا TRD پرفارمنس لائن کونسپٹ جاپان میں رونمائی کے لیے تیار

0 436

کیا آپ ٹویوٹا کے جدید ترین شاہکار، 2020 سپرا، اور اس کے لیے کمپنی کی مارکیٹنگ سے متاثر نہیں ہوئے؟ اس کا امکان بہت کم ہے کہ آپ “نہیں” کہیں گے۔ البتہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ 2020 ٹویوٹا سپرا میں بہتری کی اب بھی گنجائش ہے تو TRD چیلنج کے لیے تیار ہے۔ جی ہاں، میں ٹویوٹا GR سپرا پرفارمنس لائن کونسپٹ TRD کی بات کر رہا ہے۔ سادہ الفاظ میں یہ کہ یہ سپرا کسی دوسری 2020 سپرا جیسی نہیں ہوگی اور اس میں کئی زبردست خصوصیات پیش کی جائیں گی جو دوسرے ماڈلز میں نہیں ہیں۔

ٹویوٹا GR سپرا پرفارمنس لائن کونسپٹ TRD کی واحد حقیقی نمائندگی گاڑی کی صورت کا ایک خاکہ ہے کہ جو حال ہی میں ایک ٹیزر کے طور پر شائع کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اب تک کوئی تفصیل موجود نہیں ہے۔ البتہ ہم TRD کی تاریخ کی بنیاد پر محتاط اندازے لگا سکتے ہیں۔

TRD نہ صرف جمالیاتی طور پر اپنی گاڑیوں کو بہتر بنانے کے لیے لیکن ساتھ ہی اپنی موڈیفائیڈ گاڑیوں میں پرفارمنس اپگریڈز لگانے کے لیے بھی مقبول ہے۔

ہماری خواہش پوچھیں تو ہم TRD کو انجن کی ہارس پاور بڑھا کر BMW Z4 کے 382hp تک لے جانے کی توقع رکھیں گے۔ ایروڈائنامکس، بریکس اور سسپنشن ممکنہ طور پر اپگریڈ کی جائیں گی کیونکہ ان تک رسائی آسان ہوتی ہے اور یہ کسی بھی گاڑی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

خاکے میں جو اہم خصوصیت ہم نے ملاحظہ کی وہ گاڑی کی پشت پر بڑا سا وِنگ ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ اگر ٹویوٹا بہت زیادہ ڈاؤن فورس پیدا کرنے کے لیے اوسط سے بڑا وِنگ لگانے جا رہا ہے تو یہ کونسپٹ لازماً عام 2020 سپرا سے زیادہ تیز ہوگا۔

البتہ ایک مرتبہ پھر کہوں گا کہ یہ سب محض اندازے ہیں اور ہمیں 9 فروری 2019ء سے پہلے یقین کے ساتھ کچھ نہیں معلوم۔ ہمیں یہ بھی یقین نہیں ہو سکتا کہ یہ پیداوار میں جائے گی یا اس کے اہم پرزے بعد از مارکیٹ پرزوں کے زمرے میں جائیں گے۔ پھر بھی، یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ TRD اس گاڑی کے ساتھ کام کرتا ہے جس میں پہلے ہی بہت کچھ ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.