پنجاب میں ٹریفک ایکسیڈنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم جاری

0 354

منگل 18 دسمبر 2018ء کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کے تعاون کے ساتھ ٹریفک ایکسیڈنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (TAMIS) جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق TAMIS ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم ہے جو حادثات کو ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز پنجاب میں رپورٹ کرتا ہے تاکہ اتھارٹی سڑکوں پر ہونے والے حادثات کے پورے ڈیٹا کا جائزہ لے سکے اور عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے بہتر اور جامع ٹریفک پالیسیاں مرتب کر سکے۔

واضح رہے کہ ٹریفک حادثات پنجاب میں اموات کا چھٹا سب سے بڑا سبب ہیں۔ یہ اداروں کی جانب سے اٹھایا گیا ایک بہترین قدم ہے اور اسے سراہنا چاہیے۔ افتتاحی تقریب میں فیصل یوسف ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی موجود تھے۔

مزید برآں، ایکسائز، ٹیکشین اینڈ نارکوٹکس کنٹرول (ET&NC) نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے صوبے بھر میں نئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی حیثیت سے اسمارٹ کارڈ جاری کردیے ہیں۔ اتھارٹی نے یہ قدم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

اس سنگِ میل کو عبور کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ حکومت اس کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے سے وابستہ ہے، اور عوام کو ایک بڑی اور نازک رجسٹریشن بک رکھنے کے جھنجھٹ سے بھی محفوظ رکھے گی جو بہت جلد خراب ہو جاتی ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.