اوبر زیادہ منافع کمانے کے لیے افرادی قوت کم کرنے لگا

0 148

زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے مشہور رائیڈ-ہیلنگ کمپنی اوبر نے اپنی افرادی قوت کو 8 فیصد تک کم کردیا ہے۔ 

AFP کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی مستقبل میں اپنے منافع کو بڑھانا چاہتی ہے اور اس لیے مختلف محکموں سے ملازمین کو فارغ کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے انجینئرنگ وِنگ سے 265 اور پروڈکٹ ٹیم سے 170 افراد کو نکالا ہے۔ دنیا بھر میں اوبر کے ملازمین کی کل تعداد 27,000 ہے۔ فی الوقت کمپنی سمجھتی ہے کہ ملازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ان کی اہلیت اور کارکردگی کم ہو رہی ہے۔ سان فرانسسکو میں قائم ادارے کے ترجمان کے مطابق کمپنی کو ایک مرتبہ پھر منافع میں لانے کے لیے کچھ ٹیموں میں کمی کرنا ضروری ہے۔ اوبر چاہتا ہے کہ اس کی تمام ٹیمیں اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ترجیحات کے مطابق توازن میں رہیں۔ امریکا میں قائم کمپنی نے اپنے کارکردگی کے معیارات بلند کیے ہیں اور انتہائی احتساب اور اپنے ملازمین کی بہتری کی توقع رکھتا ہے۔ اوبر سمجھتا ہے کہ باصلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی ٹیمیں حاصل کرنا غیر ضروری تجربہ رکھنے والے ملازمین کی بڑی تعداد رکھنے سے بہتر ہے۔ وہ دنیا بھر میں ٹرانسپورٹیشن شعبے کا ایمیزن بننے کا وژن رکھتا ہے۔ مستقبل اپنی جیب سے اپنی گاڑی رکھنے کے بجائے سواریاں شیئر کرنےکا ہے۔ درحقیقت کمپنی کو اپنے شہر سان فرانسسکو میں اربوں کا نقصان ہوا ہے۔ 

کمپنی اپنے اخراجات کو گھٹانے اور اہلیت اور کارکردگی کا لیول بڑھانے پر توجہ رکھے ہوئے ہے۔ رواں سال جولائی میں مارکیٹنگ ٹیم کے کُل 1200 میں سے تقریباً 400 ملازمین کو نکالا گیا تھا۔ کمپنی کا اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھنا بھی اب تک نشیب و فراز کا شکار رہا ہے۔ اس نے مئی کے مہینے میں 45 ڈالرز سے آغاز لیا تھا کل 82 ارب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ۔ البتہ اس کے بعد سے شیئرز کو زوال کا سامنا ہے۔ پچھلے مہینے اوبر نے 2019ء کی دوسری سہ ماہی کے نتائج ظاہر کیے کہ جس میں خسارہ مارکیٹ توقعات کو بھی عبور کر گیا۔ اوبر کی آمدنی 14 فیصد اضافے کے ساتھ 3.2 ارب ڈالرز تک پہنچی لیکن سال بہ سال کی بنیاد پر دیکھیں تو 2018ء کے اسی عرصے میں 848 ملین ڈالرز کے مقابلے میں 5.2 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے کیے گئے اخراجات بھی آمدنی میں اِس بڑی کمی کے اسباب میں شامل رہے۔ 

مستقبل کے منصوبوں کے لیے کمپنی رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں نمایاں رہنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرک موبلٹی میں بھی منتقل ہونا چاہتی ہے۔ لمبے عرصے کے لیے کمپنی کی منصوبہ بندی میں اڑن ٹیکسی کا خیال اب بھی ترجیح رکھتا ہے۔ عالمی آٹو سیکٹر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.