سڑک پر غیر محفوظ و غیر ذمہ دارانہ رویوں کے خلاف مہم

0 272

ہمارے انتہائی معتبر رکن اور بلاگر فضل وہاب نے سڑک پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں سے متعلق پاک ویلز فورم پر ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔ فضل وہاب طویل عرصے سے محفوظ ڈرائیورنگ کی ترویج کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ انہوں نے محفوظ طریقے سے گاڑی چلانے اور سڑک پر پیدل چلتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے متعلق بارہا ہمارے فورم اور بلاگز پر لکھا ہے۔ ایک بار پھر انہوں نے سڑک پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے اختیار کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے ایک تھریڈ بنایا ہے جسے قارئین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔ اس تھریڈ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اس کا مقصد سڑک پر چلتے لوگوں کی لاپرواہی کی نشاندہی اور اس کے سدباب کی کوشش کرنا ہے۔ چاہے آپ ایک عام گاڑی چلارہے ہوں یا کوئی ٹرک، چاہے آپ موٹر سائیکل پر سوار ہوں یا پیدل سفر کر رہے ہوں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ سڑک پر چلتے ہوئے احتیاط سے کام لیں اور کسی بھی غیر قانونی حرکت سے پرہیز کریں۔ اور اگر کوئی ایسا کرتا ہوا نظر آئے تو اپنے کیمرے سے تصویر بنائیں اور اسے دیگر لوگوں کے ساتھ انتباہ کے طور پر شیئر کریں۔یہ TWIT جیسی ایک مہم ہے جس میں لوگ دوران ڈرائیونگ ایس ایم ایس پڑھنے یا بھیجنے والوں کی تصاویر لے کر شیئر کرتے ہیں۔

uqepygan

ہمیں بطور ایک قوم ذمہ دار شہری بالخصوص ڈرائیور بنانے کے لیے تعلیم اور تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ ایک ہفتے قبل پاک ویلز کے بلاگر نے اسی حوالے سے ایک مضمون بھی تحریر کیا تھا۔ اس مضمون میں انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کا ذکر کیا جو سڑک پر محفوظ سفر سے متعلق ایک ورکشاپ میں شرکت کر کے واپس جاتے ہوئے کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ اس واقعہ کی روداد یہاں ملاحظہ کریں: اقوام متحدہ کا دس سالہ روڈ سیفٹی پروگرام اور پاکستان کی حالت زار

پاک ویلز فورم پر موجود اس مہم کے خصوصی تھریڈ میں شامل تصاویر آپ کو حیران کردیں گی۔ آپ وہاں موجود تصاویر میں لوگوں کو بھی انتہائی عجیب و غریب اور غیر قانون حرکتیں کرتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک گاڑی پر موٹر سائیکل رکھ کر سفر کیا جارہا ہے تو دوسری طرف کچھ لڑکیاں گاڑی کی چھت اور دروازوں پر لگے شیشے ہٹا کر وہاں لٹکی ہوئی ہیں وغیرہ وغیرہ۔ شاید آپ کو کچھ تصاویر مضحکہ خیز بھی لگیں گی لیکن حقیقت میں یہ ہمارے معاشرے کی نامعقولیت اور غیر ذمہ دارانہ رویوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ مزید تصاویر اور ویڈیوز کے لیے پاک ویلز فورم پر بنایا گیا تھریڈ ملاحظہ کریں۔

1395388533913 tow Sadi Town

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.