ویمن آن ویلز کراچی آنے کو تیار

0 202

سفر کرنے میں عورتوں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اُن کے خاتمے کے لیے جس منصوبے کا پنجاب بھر میں آغاز ہوا تھا، اب وہ شہرِ کراچی کا رُخ کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے آغاز کی تاریخ 25 نومبر 2019ء مقرر کی گئی ہے۔ “ویمن آن وِیلز” کو مختصراً WOW کا نام دیا گیا ہے اور ہر عمر کی اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اس کا حصہ بن سکتی ہیں۔ یہ ایک نان-پرافٹ اور گھریلو میلان رکھنے والی انجمن ہے جس کا ہدف موٹر سائیکل چلانے والی خواتین کی مثبت ساکھ کو ظاہر کرنا اور انہیں خود مختار بنانا ہے۔ 

کراچی پروگرام کو نجی حیثیت میں سلمان صوفی کی مدد حاصل ہے کیونکہ موجودہ حکومتِ پنجاب اس منصوبے کو ختم کر چکی ہے۔ سلمان صوفی نے خواتین کو گھریلو تشدد سے بچانے کے لیے ماضی میں قابلِ ستائش کام کیا۔ مثال کے طور پر انہوں نے تشدد کے خلاف پنجاب کا تحفظِ نسواں ایکٹ 2016ء پیش کیا اور جنوبی ایشیا کا پہلا Violence Against Women Centre قائم کیا۔ صوفی سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں ہر عمر کی خواتین کو مختلف شعبوں میں ہراسگی کا سامنا رہتا ہے اور انہوں نے شعور اجاگر کیا کہ ہر عورت کو حق حاصل ہے کہ وہ جہاں جائے وہاں خود کو محفوظ سمجھے۔ 

اس کے علاوہ وہ اس بات پر بھی مطمئن نہیں کہ عورت کو کہیں جانے کے لیے اپنے خاندان کے مردوں پر بھروسا کرنا پڑے، جیسا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عورتوں کو خود پر بھروسا کرنا چاہیے۔ صوفی اس منصوبے کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور یہ بھی کہ حکومت کی کسی مدد کے بغیر وہ ذاتی حیثیت میں یہ سب کچھ کیوں کر رہے ہیں۔ البتہ انہیں سوِل سوسائٹی کا باہمی تعاون حاصل ہے۔ انہیں موٹر سائیکلیں بنانے والے ایک مقامی ادارے کی مدد بھی حاصل ہے اور وہ اس منصوبے کی منظوری کے لیے حکومتِ سندھ کے ساتھ تفصیلی بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ کراچی پروگرام مفت تربیت اور روڈ سیفٹی ورکشاپس پر مشتمل ہوگا۔ 

WOW پروگرام عورتوں کو خود مختار بنانےکے ساتھ ساتھ کئی دیگر مثبت پہلو بھی رکھتا ہے۔ سب سے پہلے خود مختاری انہیں ملازمت کرنے اور اس کے لیے درخواست دینے کے زیادہ قابل بنائے گی۔ پھر یہ پروگرام خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کے لیے تربیت بھی دے گا۔ 

یہ منصوبہ پہلے نومبر 2015ء میں حکومتِ پنجاب کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کی جانب سے شروع کیا گیا تھا اور ابتداء میں صرف 40 خواتین اس کا حصہ تھی۔ البتہ مہم کے اختتام پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5,000 خواتین کو تربیت دی گئی۔ اس منصوبے کے لیے موٹر سائیکلوں کا انتخاب کیا گیا کیونکہ وہ کاروں کے مقابلے میں سستی ہیں۔ جن شہروں میں WOW پروجیکٹ شروع کیا گیا ان میں فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور سرگودھا شامل تھے۔ 3,000 سے زیادہ خواتین کو تربیت دی گئی اور یہ تعداد مزید بڑھے گی۔

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.