سوزوکی بولان کو کیوں بند کیا جائے گا؟

0 5,844

ہم کافی عرصہ سے یہ خبریں یا افواہیں سن رہے ہیں کہ سوزوکی بولان کو بند کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ سوزوکی ایوری لے لی گی۔ اگست 2021 میں، ہم نے آپ کو بتایا کہ متعدد رپورٹس میں بولان کے بند ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اور ان رپورٹس کے پیچھے ایک اہم وجہ تھی۔

اس افواہ کی وجہ لاہور ہائی کورٹ کا ایک حکم تھا جس میں آٹو انڈسٹری کے ریگولیٹری ادارے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB) کو ہدایت کی گئی تھی کہ تمام کار کمپنیاں گاڑیوں میں ائیر بیگز دئیے جائیں۔ دریں اثنا، ای بی ڈی کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ تمام مقامی کمپنیوں اور درآمد کنندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ 2021 کے آخر تک WP-29 نامی بین الاقوامی سطح پر قبول شدہ حفاظتی معیارات پر عمل کریں جس میں ائیر بیگز کی تنصیب بھی شامل ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ توسیع شدہ ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے، اور بولان اب بھی یہاں موجود ہے، زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس میں کوئی ایئر بیگز نہیں دئیے گئے۔ لہذا سوا یہ ہے کہ مقامی مارکیٹ میں بولان کے جاری رہنے کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ کیا ہے؟

سوزوکی بولان پر ای ڈی بی

پاک ویلز سے بات کرتے ہوئے ای بی ڈی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ریگولیٹری ادارے نے حال ہی میں اس مسئلے پر بات کی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے وسط تک ہر گاڑی میں ایئر بیگز لازمی ہو جائیں گے اور ائیر بیگز کے بغیر تمام گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سوزوکی پاکستان کو اس سلسلے میں پہلے ہی ایک بار توسیع مل چکی ہے اور ایک اور ڈیڈ لائن میں توسیع کے امکانات بہت کم ہیں۔ مزید برآں، بولان کے بند ہونے کی صورت میں سوزوکی کو کسی دوسری گاڑی سے تبدیل کرنا ہوگا اور ایسے میں سوزوکی ایوری بہترین متبادل ہے۔

لہذا، امید ہے کہ بولان جیسی پرانی گاڑیاں 7-8 ماہ کے بعد آخرکار بند ہو جائیں گی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ایوری کا کون سا ماڈل یا جنریشن پاکستان میں لانچ کیا جائے گا۔ بظاہر، سوزوکی پاکستان میں ایسا نہیں کرے گا بلکہ وہ WP-29 حفاظتی ضوابط کو لاگو کرنے کے اصول کی پیروی کرنے پر مجبور ہوں گے جبکہ سوزوکی بولان ضابطوں کے اس سیٹ میں فٹ نہیں بیٹھتی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.