یارِس کراس 2020ء لانچ کر دی گئی

0 236

یارِس کراس ہیچ بیک کے چاہنے والوں کو ایک شاندار SUV جیسی گاڑی فراہم کرنا ایک بہترین خیال ہے۔ عالمی سطح پر یہ رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے کہ لوگ سیڈان اور ہیچ بیکس پر کراس اوورز اور SUVs کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ٹویوٹا نے اِس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھائی لینڈ میں 2020ء یارِس کراس متعارف کروا دی ہے۔ یہ گاڑی یورپ میں 2018ء میں ہی لانچ کر دی گئی تھی۔ گاڑیوں کے شوقین افراد نئی 2020ء ٹویوٹا یارِس کراس کو ایسی یارِس قرار دے رہے ہیں جس کا قد کچھ بڑھ گیا ہے اور یہ قدرے اونچی ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں گاڑیاں بنانے والے تمام ادارے کراس اوورز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے اپنی ہیچ بیکس کو کراس اوورز میں تبدیل کر رہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں تین ویرینٹس پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ اِنٹری، مِڈ اور ہائی ہیں۔

ایکسٹیریئر اور انٹیریئر 

یارِس کراس میں آگے اور پیچھے پیچھے اِسکڈ پلیٹیں اور دونوں طرف بھاری فینڈرز  موجود ہیں۔ یہ فینڈرز یارِس کراس کو ذرا بھاری بھرکم اور تگڑی شکل و صورت اور کشش دیتے ہیں۔ ٹویوٹا یارِس کراس دو رنگوں کا ایکسٹیریئر بھی پیش کر رہی ہے لیکن  یہ ایک آپشنل فیچر ہے۔ گراؤنڈ کلیئرنس 190mm ہے جو عام یارِس ہیچ بیک سے 30mm زیادہ ہے۔ اسے نئے اسپرنگز اور ڈیمپرز کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے۔ یہ چمکدار کالے رنگ کے 15 انچ الائے رِمز کے ساتھ بھی آتی ہے۔ سیاہ رنگ کی چھت یارِس کراس کو ایک اسپورٹی اور زبردست شکل دیتی ہے۔ مزید یہ کہ اس میں کروم ڈور ہینڈلز اور ایک اسمارٹ اِنٹری سسٹم موجود ہے۔ 

 آگے اور پیچھے کیمرے اسٹینڈرڈ کے طور پر شامل کیے گئے ہیں جو ریکارڈنگ کی سہولت بھی رکھتے ہیں۔ آپ یارِس کراس 7 رنگوں میں خرید سکتے ہیں۔ سائیڈ مررز بھی سیاہ رنگ کے ہیں۔ یہ پروجیکٹر ہیڈ لیمپس کے ساتھ آتی ہے جو خودکار طور پر کھلنے یا بند ہونے کا سسٹم رکھتے ہیں۔ اس میں ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) اور LED فوگ لیمپس بھی بمپر میں شامل کیے گئے ہیں۔

یارِس کراس کا انٹیریئر یارِس ہیچ بیک جیسا ہی ہے۔ انٹیریئر میں 7 انچ کی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ اسکرین اور 7 ایئر بیگز شامل ہیں۔ اس میں اسٹیئرنگ پر  لگے کنٹرولز اور یک رنگی انٹیریئر اسکیم ہے۔ الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ پر چمڑا چڑھا ہوا ہے جو گاڑی کو پریمیم احساس دیتا ہے۔ اس میں اسپورٹ اسٹائل کی کالے رنگ کی چمڑے کی سیٹیں ہیں۔ 

یہ 4.2 انچ کے TFT ڈرائیونگ انفارمیشن ڈسپلے سے بھی لیس ہے۔ پچھلی سیٹیں 60:40 کے تناسب سے موڑی جا سکتی ہیں اور یہ ایڈجسٹ ایبل ہیں۔ سامان رکھنے کی جگہ کوَر کے ساتھ آتی ہے۔ ڈرائیور کی جانب کی الیکٹرانک وِنڈو کلیمپنگ پروٹویکشن میکانزم کے ساتھ آتی ہے۔ کار میں اسٹوریج کی جگہیں کافی ہیں اور ڈیش بورڈ میں لگا گلَو باکس کافی بڑا ہے۔ 

انجن اور کارکردگی

یارِس کراس 1.2 لیٹر 3NR-FXE انجن سے لیس ہے جو 109 Nm ٹارک اور 92hp آؤٹ پُٹ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انجن Continuously Variable Transmission یعنی CVT کے ساتھ آتا ہے۔ یارِس کراس ایک فرنٹ ویل ڈرائیو گاڑی ہے جو سخت آف روڈ راستوں پر نہیں جا سکتی انجن ایکوکارII قواعد کے مطابق ہے اور ویری ایبل والو سسٹم رکھتی ہے جو الیکٹریکلی کنٹرولڈ ہے۔ 

اپنے خیالات نیچے پیش کیجیے اور ایسے ہی مزید معلوماتی اور خبریں مواد کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔ 

تصویر: bangkokpost

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.