ہونڈا اٹلس کی جانب سے 2018ء ہونڈا CR-V متعارف

0 293

ہونڈا پاکستان نے ایک نئی گاڑی کا جلوہ دکھایا ہے، اس کو پہچانا ہے ہمارے ایک بلاگر نے، جو ہے ایک نئی 2018ء ہونڈا سی آر-وی! یہ نئی کار ایک CBU ہے اور ویسی ہی ہے جیسی ہونڈا انڈونیشیا نے اپنے ملک میں متعارف کروائی ہے۔

سی آر وی چند جنریشنز پہلے ایک کامپیکٹ کراس اوور قرار دی جاتی تھی لیکن اب یہ سالوں میں آگے بڑھتے بڑھتے چھوٹی اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑیوں کی کیٹیگری “SUV” میں آ گئی ہے۔ CRV کا مطلب ہے compact recreational vehicle [حالانکہ اب یہ کامپیکٹ نہیں رہی] اور اس کی تیاری 1995ء میں پہلی جنریشن کے طور پر ہوئی۔ سی آر-وی ہونڈا کے لیے بہت اہم ماڈل ہے بالخصوص امریکا میں اور اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ 1997ء میں جاری ہونے کے بعد سے اب تک صرف امریکا میں ہی ہونڈا سی آر-وی کے لگ بھگ 4 ملین یونٹس فروخت کر چکا ہے۔ ہونڈا نے چوتھی جنریشن کے اوسطاً 3 لاکھ سے زیادہ سالانہ یونٹ فروخت کیے ۔

2018 honda cr-v

جیسا کہ توقع تھی، اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں ٹربو سوک کے 1500cc ٹربو ویریئنٹ کے بجائے 2000cc نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن کے ساتھ جاری کیا ہے۔ نئی 2018ء ہونڈا سی آر-وی ایک اِن لائن-4، آئی-وی ٹیک، سنگل اوورہیڈ کیم، 16-والو انجن کی حامل ہے جو 113 کلوواٹ (تقریباً 150 بریک ہارس پاور) فراہم کرسکتا ہے۔ انجن آگے کے دو پہیوں کو ایک مستقل ویری ایبل ٹرانس میشن (CVT) کے ذریعے طاقت دیتا ہے۔

سسپنشن کو دیکھیں تو نئی سی آر-وی 2018ء فرنٹ میں میک فرسن اور پیچھے ملٹی-لنک کے ساتھ ہے۔ 17 انچ کے الائےویلز 235/65 ٹائرز کے ساتھ آئے ہیں۔ 2018ء ہونڈا سی آر-وی فرنٹ اور بیک دونوں پر ventilated disks  رکھتی ہے۔

new honda cr-v

انٹیریئر کی بات کریں تو آپ کو پیڈل شفٹرز، الیکٹرونیکلی ایڈجسٹ ایبل اور ہیٹڈ ڈرائیور (8-وے) اور پیسنجر (4-وے) سیٹس ملتی ہیں۔ یہ سیٹیں چمڑے کی ہیں۔ نئی ہونڈا کامپیکٹ ایس یو وی زیادہ سے زیادہ آٹھ اسپیکروں کے ساتھ آتی ہے (چار آگے، دو پیچھے اور دو ٹوئٹرز)۔ کار میں پیچھے سے وینٹی لیشن کے ساتھ ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول بھی ہے۔ یہ چند نمایاں خصوصیات ہیں جو نئی سی آر-وی میں آپ کو ملیں گی۔ درحقیقت یہ گاڑی لگژری سے لے کر سیفٹی تک تمام خصوصیات اور سازوسامان سے لیس ہے۔

چند سیفٹی خصوصیات میں اے بی ایس، ای بی ڈی، وی ایس اے (وہیکل اسٹیبلٹی اسسٹ، ایچ ایس اے (ہل اسٹارٹ اسسٹ) وغیرہ شامل ہیں۔

لیکن یہ سب خصوصیات اور لگژریز بہت بھاری قیمت پر ہیں، 95 لاکھ روپے(ایکس فیکٹری)۔

2018-honda-cr-v-interior

2018-honda-cr-v-seats

ٹویوٹا فورچیونر اور پاکستان میں دستیاب استعمال شدہ درآمد کی جانے والی گاڑیوں کو دیکھیں تو یہ بہت زیادہ قیمت ہے۔

آپ نئی 2018ء ہونڈا سی آر-وی کے بارے میں کیا سمجھتے ہیں؟ ہمیں بذریعہ تبصرے ضرور بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.