ہونڈا سِوک 2016 کی تیاری میں مزید خامیاں سامنے آنے لگیں

4 155

گزشتہ روز میں نے پاکستان میں تیار کی جانے والی نئی ہونڈا سِوک (Honda Civic 2016) کے ظاہری حصے میں نظر آنے والے چند نقائص سے متعلق بات کی تھی۔ یہ معاملہ انتہائی حیران کن ہے کہ 30 لاکھ روپے میں فراہم کی جانے والی گاڑی میں بھی معمولی لیکن بہت سی خامیاں ظاہر ہورہی ہیں۔ یہ بات نہ صرف ہونڈا کے مداحوں کی دل شکنی کا باعث بن رہی ہے بلکہ پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ رونمائی سے قبل ہی سِوک سے بہت سی امیدیں وابستہ کی جارہی تھیں تاہم یہ لکھتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ ہونڈا پاکستان ان امیدوں پر پورا اترنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ شاید میں اس معاملے میں کچھ ہی جذباتی ہورہا ہوں لیکن گاڑی پر استعمال کیے جانے والے غیر معیاری رنگ اور جوڑ کے انتہائی بدھنے نشانات دیکھنے کے بعد تو یہی کہا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ ہونڈا سِوک 2016 کے معیار پر سوالیہ نشان!

نئی ہونڈا سِوک 2016 میں نظر آنے والی خامیاں صرف ظاہری حصے تک محدود نہیں بلکہ رونمائی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اس کے اندرونی حصوں میں بھی کئی ایک نقائص دیکھے ہیں۔ نہ صرف یہ کہ سِوک کے پرزوں کو آپس میں ٹھیک طرح سے جوڑا نہیں گیا بلکہ بہت سے حصوں کی تیاری بھی انتہائی غیر پیشہ وارانہ انداز سے کی گئی ہے۔ ذیل میں موجود تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیش بورڈ کے کنارے پر دو حصوں کے درمیان خالی جگہ نظر آرہی ہے۔ اس کے علاوہ نشستوں کے غلاف بھی ڈھیلے ڈھالے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں درست پیمائش پر نہیں بنایا گیا۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے یہ بھی شکایت کی کہ گاڑی کے مختلف حصوں میں چمڑے کا استعمال کیا گیا ہے تاہم اسے ٹھیک طرح سے نہیں سیا گیا۔ مزید یہ کہ نئی سِوک کے کسی بھی ماڈل میں اسٹیئرنگ پر چمڑے کا غلاف نہیں دیا گیا۔

2016 Honda Civic Pakistan Defects (13)

گاڑی کا ڈیش بورڈ تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا پلاسٹک بھی بہت سستا اور غیر معیاری معلوم ہورہا ہے۔ یہ تمام باتیں اس وقت اور بھی زیادہ حیران کن معلوم ہوتی ہیں کہ جب عالمی سطح پر سِوک کو بہترین انٹیریئر کی حامل گاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ایسے میں مقامی تیار شدہ گاڑی کو دیکھ کر اور بھی زیادہ افسوس ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص 30 لاکھ روپے کی نئی سِوک خریدتا ہے تو اسے اپنے پیسوں کا بہترین نعم البدل حاصل کرنے کا حق بجانب ہے۔

2016 Honda Civic Pakistan Defects (22)

پاکستان میں تیار شدہ ہونڈا سوک 2016 کی ڈگی میں موجود تار اور سوراخ چھپانے کے لیے ایک کوور تک نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے یہ کسی سستی گاڑی کی ڈگی معلوم ہوتی ہے۔یقین نہ آئے تو آپ خود دیکھ لیں۔

2016 Honda Civic Pakistan Defects (25)

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.