ہیونڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں آیونک ہائبرڈ کار لانچ کردی

0 246

ہیونڈائی نشاط موٹرز (پرائیوٹ) لمیٹڈ نے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے ایک اور کار لانچ کردی ہے اور یہ ہے آیونک کہ جس کا شدت سے انتظار تھا۔ یہ ایک ہائبرڈ گاڑی ہے اور اس کی قیمت 64 لاکھ روپے ہے۔ یاد رکھیں کہ گاڑی کی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور آپ اسے کل قیمت کا 50 فیصد ایڈوانس ادا کرکے بک کروا سکتے ہیں؛ البتہ گاڑی کی ڈلیوری کا وقت صارف کو بکنگ کے وقت دیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں کار کا صرف ایک ویرینٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ آیونک کم ایندھن خرچ کرکے اور الیکٹرک موٹر کی وجہ سے کم آلودگی پھیلانے کے ساتھ طاقتور کارکردگی پیش کرتی ہے۔ نئی گاڑی براہ راست جنوبی کوریا سے درآمد کی جا رہی ہے – یعنی یہ ایک CBU ہے اور انڈسٹری کی سب سے جامع وارنٹی کے ساتھ ہے جو چار سال یا 1,00,000 کلومیٹر ہے، جو بھی پہلے مکمل ہو جائے۔ 

یہ گاڑی 1.6L انجن سے لیس ہے جو 6-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے اور 104 ps دیتا ہے اور اس کی الیکٹرک موٹر اضافی 44 ps پیدا کرتی ہے یعنی یہ گاڑی کل 147 hp دیتی ہے۔ آیونک ایک فرنٹ ویل ڈرائیو گاڑی ہے جو پارکنگ سینسرز اور ریئر ویو کیمرے سے لیس ہے۔ 

اس کی خصوصیات اور تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں: 

  • 7 عدد SRS ایئر بیگز (ڈرائیور + مسافر، سینہ/زیریں حصہ، پہلو، گھٹنا (ڈرائیور) 
  • ABS+ESC+HAC 
  • ڈسک بریکس (فرنٹ اور ریئر) 
  • بیک ویو کیمرا 
  • پارکنگ سینسرز 
  • انجن اموبیلائزر
  • 5 انچ ٹچ اسکرین انفوٹیمنٹ سسٹم مع MP3/BT/CD/AUX/USB 
  • الیکٹریکلی ایڈجسٹ کرنے کے قابل آؤٹ سائیڈ مررز 
  • آٹو ہیڈلائٹ کنٹرول 
  • ٹلٹ اور ٹیلی اسکوپک اسٹیئرنگ ویل 
  • فرنٹ پرسنل لیمپ (کیبن) 
  • آٹومیٹک ایئر کنڈیشننگ کلائمٹ کنٹرول کے ساتھ 
  • کی لیس انٹری
  • وائرلیس فون چارجر 

اسٹائل کی تفصیلات 

  • فرنٹ ریڈی ایٹر گرِل (گلاسی بلیک رنگ میں) 
  • LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس 
  • پروجیکشن ہیڈ لیمپس 
  • اسپائلر ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ کے ساتھ 
  • LED ریئر کمبی نیشن لیمپ 
  • بیرونی دروازوں کے ہینڈلز کروم فنشنگ کے ساتھ

واضح رہے کہ کمپنی پاکستان میں پہلے اپنی دو گاڑیاں متعارف کروا چکی ہے، سانتا فی اور گرینڈ اسٹاریکس۔ یعنی یہ کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی تیسری گاڑی ہے۔ اس بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.