کِیا لکی موٹرز کا وزارت صنعت و پیداوار سے معاہدہ

0 180

رواں سال کے آغاز ہی سے ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ گاڑیاں بنانے والا کوریائی ادارہ کِیا موٹرز اپنی گاڑیاں پاکستان میں پیش کرے گا۔ ان کی چند ایک گاڑیاں متعدد بار سڑکوں پر گھومتی پھرتی بھی نظر آئیں جن سے ادارے کی جلد پاکستان آمد کی خبروں کو تقویت ملتی رہی۔ تاہم بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا کہ کِیا موٹرز شاید پاکستان کا رخ نہ کرے مگر اب ایسی منفی خبروں کو جھٹلاتے ہوئے ادارے نے لکی موٹرز کے ہمراہ وزارت صنعت و پیداوار کے ساتھ ایک معاہدے طے کر لیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق کِیا لکی موٹرز نے وزارت صنعت و پیداوار کے ساتھ نئی آٹو پالیسی 2016-2021 کے تحت چھوٹی مسافر اور کاروباری استعمال کی گاڑیوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ادارہ کراچی شہر میں گاڑیوں کا کارخانہ قائم کرنے کے لیے ساڑھے 11 کروڑ ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

پاکستان میں جن گاڑیوں کی آمد کے امکانات زیادہ ہیں، وہ درج ذیل ہیں:

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئی آٹو پالیسی 2016-2021 کے ثمرات اب سب کے سامنے ہیں اور موجودہ صورتحال نہ صرف گاڑیوں کے شعبے بلکہ صارفین کے لیے بھی انتہائی خوش کن ہے۔ نہ صرف کیا لکی موٹرز بلکہ ہیونڈائی نشاط موٹرز بھی حکومت کے ساتھ معاہدہ کر چکا ہے جس کے تحت بہت جلد ہیونڈائی کی نئی گاڑیاں متعارف کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ مزید برآں ہیونڈائی نشاط موٹرز اپنے فیصل آباد میں قائم کارخانے کا افتتاح بھی کرے گی۔

کوریا سے تعلق رکھنے والے اداروں کے علاوہ فرانس کے مشہور کار ساز ادارے رینالٹ (رینو) بھی الفطیم کے ساتھ پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری شروع کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور نئے کار ساز اداروں کے لیے موجود خلا کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ نو وارد ادارے بہت جلد مقامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا لیں گے اور نئی گاڑیوں کی آمد موجودہ مقامی کار ساز اداروں پر بھی جدید گاڑیاں متعارف کروانے کے لیے دباؤ ڈالیں گی۔

اس حوالے سے اپنی رائے ہم تک ضرور پہنچائیں!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.