کِیا ریو نظر آ گئی – سوزوکی سوئفٹ کی مضبوط حریف اور ایک بڑا خطرہ

0 209

گزشتہ چند ماہ میں پاکستان بھر میں کِیا (KIA) کی گاڑیاں کئی مرتبہ منظر عام پر آنے کے بعد میرا اندازہ ہے کہ سب میری طرح ان گاڑیوں کے اجراء کے حوالے سے پُرجوش ہوں گے۔ گزشتہ چند ماہ میں زیادہ تر کِیا اسپورٹیج نظر آئی ہے جس کے بارے میں خبریں ہیں کہ اگلے ماہ پیش کی جا رہی ہے۔ اس مرتبہ بالکل نئی کِیا ریو (Rio) نظر آئی ہے۔

KIA Rio

کِیا ریو کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پرنظر آنا شروع ہوگئی ہیں، جو ٹیسٹ گاڑی ہو سکتی ہے لیکن اسے کیموفلاج نہیں کیا گیا۔ آخری مرتبہ کِیا ریو کو اکتوبر 2017ء میں حیدرآباد کے قریب دیکھا گیا تھا۔

KIA Rio

KIA Rio

کِیا ریو ایک سب کومپیکٹ ہیچ بیک ہے، جو یورپی مارکیٹ میں بہت مقبول ہے۔ اگر یہ یہاں پاکستان میں آ گئی تو سوزوکی سوئفٹ کی براہ راست حریف ہوگی۔ گو کہ سوزوکی سوئفٹ کے مقابل فا V2 موجود ہے، لیکن یہ مضبوط حریف نہیں۔ پیمائش کے لحاظ سے کِیا ریو سوزوکی سوئفٹ سے تھوڑی سی بڑی ہے۔ ریو 4065ملی میٹر x 1725 ملی میٹر x 1460 ملی میٹر (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) ہے جبکہ سوزوکی سوئفٹ کی پیمائش 3755 ملی میٹر x 1690 ملی میٹر x 1525 ملی میٹر (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) کی ہے۔ ریو اور سوئفٹ کی ویل بیس بالترتیب 2580 ملی میٹر اور 2390 ملی میٹر کی ہیں۔ اگر کِیا ریو جاری کی جاتی ہے تو یہ بہت مضبوط مقابل ہوگی اور اگر اُن گاڑیوں کی قیمت کے برابر آئی تو بہت زیادہ امکان ہے کہ اِس میں جدید ترین سہولیات جیسا کہ اسمارٹ انٹری مع پش اسٹارٹ، کلائمیٹ کنٹرول، کروز کنٹرول اور کئی دیگر خصوصیات شامل نہیں ہوں گی۔

بین الاقوامی سطح پر اس گاڑیوں کو دو انجن آپشنز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، 1400cc اور 1200cc پٹرول انجن مع 4 اسپیڈ آٹومیٹک، 5اسپیڈ مینوئل یا 6 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن۔ یہ اُن خصوصیات کی فہرست ہے جو بین الاقوامی ماڈل میں پیش کی جاتی ہیں:

  • بائی-پروجیکشن ہیڈ لیمپ
  • الیکٹرونک فولڈنگ مررز
  • 5 انچ ملٹی انفارمیشن ڈسپلے
  • اسٹیئرنگ پر آڈیو کنٹرولز
  • کروز کنٹرول
  • کلائمیٹ کنٹرول
  • 60:40 ریئر اسپلٹ سیٹیں
  • سن رُوف
  • آٹو ڈمنگ ریئر-ویو مرر
  • ریئر یو ایس بی چارجنگ پورٹس
  • لگیج نیٹ اور کارگو شیلف
  • آٹو وِنڈ شیلڈ ڈی فوگر
  • آٹومیٹک رین سینسر
  • اسمارٹ کی
  • 6-ایئربیگز
  • پارکنگ سینسرز
  • 15/16/17-انچ الائے ویلز

ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ کون سی خصوصیات یہاں پاکستان میں پیش کی جاتی ہیں۔

مزید خبروں کے لیے پاک ویلز ڈاٹ کام پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.