گاڑی کیوں فروخت کی؟ فورڈ نے جون سینا پر مقدمہ کردیا

183

فورڈ کی جانب سے نئی فورڈ GT کے لیے ایپلی کیشن پروگرام آن لائن ہوجانے کے بعد لوگوں نے دیکھا کہ گاڑیاں بنانے والے ادارے کو اپنے امیر گاہکوں سے تعلقات برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایسے ہی ایک صارف جون سینا ہیں جن کی وجہ مقبولیت ریسلنگ کے کھیل میں منفرد انداز ہے۔ تاہم فورڈ کے مقبول صارف سے ایک ایسی غلطی سرزد ہوگئی ہے جس نے کار ساز ادارے کو برہم کردیا ہے۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے سابق ریسلر نے ماہ ستمبر میں 2017 فورڈ GT خریدی اور اسے ایک ماہ کے اندر ہی فروخت کردیا۔ جون سینا کا یہ عمل کار ساز ادارے فورڈ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی تھا۔ یاد رہے کہ گاڑی فراہم کرتے ہوئے جون سینا سے عہد لیا گیا تھا کہ وہ دو سال تک اس گاڑی کو اپنے استعمال میں رکھنے کے پابند ہیں اور اسے فروخت نہیں کرسکتے۔ اب فورڈ نے اس عہد شکنی پر امریکی عدالت میں جون سینا کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے 75 ہزار ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

john-cena-2017-ford-gt

23 ستمبر کو اپنی 2017 فورڈ GT حاصل کرتے ہوئے جون سینا نے ویڈیو بھی بنائی تھی۔ اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی 20 اکتوبر کو کسی اور کی ملکیت میں آچکی ہے۔ فورڈ نے ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد جون سینا سے رابطہ کیا اور ان سے اس واقعے کی وضاحت طلب کی۔ جس پر فورڈ کو پتہ چلا کہ جون سینا نے کسی اور کو گاڑی کا مالک بنا دیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جون سینا نے مبینہ طور پر فورڈ کے نام پیغام میں عہد شکنی کا اعتراف کیا ہے نیز فورڈ کے ساتھ معاملات بہتر بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ہے۔ پیغام کے اختتام پر جون سینا نے فورڈ سے معذرت بھی کی ہے۔

john-cenas-ford-gt

فورڈ کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ WWE کے سابق ریسلر نے اچھے خاصے منافع کے بدلے گاڑی فروخت کر کے درست کام نہیں کیا۔ فورڈ نے کہا ہے کہ گاڑی کی بے محل فروخت کے باعث اسے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فورڈ نے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون سینا کو دو سال تک گاڑی فروخت نہیں کرسکتے اور ان کی طرف سے گاڑی فروخت کرنے کا عمل ادارے کے لیے نقصان کا باعث بنا ہے۔

ممکن ہے آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ جون سینا کے اس عمل سے ادارے کو کیا نقصان پہنچا ہے؟ دائر کردہ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اس سے فورڈ کی سفارت کاری، برانڈ کی قدر اور صارفین کے اعتماد پر کاری ضرب آئی ہے جس کی وجہ اس گاڑی کی نامناسب فروخت ہے۔

Google App Store App Store

تبصرے بند ہیں.