اب پاکستان میں اسمبل ہو نے جا رہی ہے چائنیز گاڑی’فا وِی ٹو‘۔

0 255
فا موٹرز(چائنیز سٹیٹ اونڈ آٹو موٹو مینو فیکچرنگ کمپنی)نے فا وی ٹو کوپاکستان میں مقامی طور پر اسمبل کیئے جانے کا اعلان کر دیاہے۔فا تیزی سے بڑھتی ہو ئی چائنیز آٹو موٹِو کمپنی ہے جو کہ 2007سے الحاج گروپ کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے۔
faw v2 assembly line
 اس تقریب کی سربراہی کمپنی کے مینیجنگ ڈائرریکٹر بلال آفریدی نے کی،جس میں ملک بھر سے تمام ڈیلرز اور وینڈرز نے بھرپورشرکت کی۔
یہ پہلی تیرہ سو سی سی چائنیز گاڑی ہے جو کہ پاکستان میں اسمبل ہونے جا رہی ہے۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے دو اعشاریہ پانچ بلین روپے کی شروعاتی انویسٹمینٹ پہلے ہی دی جا چکی ہے اورجدید لوکل اسمبلی کے سیٹ اپ اور گاڑیوں میں ای ڈی پینٹ ٹیکنالوجی کے لئے مزید ایک اعشاریہ تین بلین روپے کی انویسٹمینٹ بھی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ،کمپنی جدید ٹیکنالوجی کو یقینی بنانے، پریمیم تھری ایس کسٹمر سروس،ڈیلر شپ نیٹ ورک، اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ساٹھ ہزار کلو میٹر کی تین سالہ وارنٹی دینے کی خواہاں ہے۔
یہ گاڑی ڈیول ایئر بیگزرکھتی ہے اور بہترین کوالٹی لئے پانچ رنگوں میں دستیاب ہے۔اس گاڑی کی ایوریج ایک لیٹر میں چودہ سے پندرہ کلو میٹر تک ہے۔
مختلف قسم کے دشوار گزار راستوں پر اس گاڑی کو ٹیسٹ کیا جا چکا ہے اور یہ گاڑی پہاڑوں پر چڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔اس گاڑی کی قیمت دس لاکھ ستر ہزار روپے ہے۔
فا کا دعوہ ہے کہ کمپنی لوکل اسمبلی گاڑیوں میں میعاری اور بہتر کوالٹی دے کر صارفین کی خدمت کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ کمپنی 2020تک اپنے پراڈکشن یونٹس پندرہ ہزارسالانہ تک بڑھانے اور پاکستان میں نئے ماڈلز متعارف کروانے کا عظم رکھتی ہے۔
ایک لوکلی تیار کردہ وِی ٹو کا مطلب سی بی یو کے مقابلے کم قیمت فراہم کرنا ہے،ایک لوئر ڈسپلیسمنٹ انجن کی بدولت یہ صارفین کے لئے ٹیکسیشن اور رجسٹریشن کے اخراجات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.