پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی بکنگ معطل کردی – وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں

1 661

پاک سوزوکی نے عارضی طور پر اپنی گاڑیوں کی بکنگ معطل کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے روکی گئی  چند گاڑیوں میں سوئفٹ DLX، ویگن آر VXR، آلٹو VX اور کلٹس VXR شامل ہیں۔ مکمل فہرست نیچے دیکھیں: 

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ویگن آر VXR اور کلٹس VXR مکمل طور پر معطل نہیں کی گئیں، بلکہ ان کے صرف کچھ رنگ ختم کیے گئے ہیں جیسا کہ لال، نیلا اور کالا۔ ان تین رنگوں کے سوا یہ گاڑیاں دوسرے رنگوں میں دستیاب ہیں۔ کاروں پر عارضی پابندی کے علاوہ پاک سوزوکی نے میگا کیری کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ 

گاڑیوں کی معطلی کی خبر کی تصدیق کے لیے ہم نے پاک سوزوکی سے رابطہ کیا جنہوں نے تصدیق کی کہ کمپنی نے بکنگ روک دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے بکنگ کیوں معطل کی گئی؟ اس کی کوئی واضح وجہ تو نہیں ہے لیکن بہت ساری وجوہات میں سے ایک گاڑیوں کی کم ہوتی فروخت ہے۔ حال ہی میں پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) نے اگست 2019ء کے لیے سیلز کے اعداد و شمار ظاہر کیے تھے جن کے مطابق کاروں کی فروخت میں مجموعی طور پر 41 فیصد کی کمی آئی ہے۔ 

اسی طرح سوزوکی کی سیلز میں اگست 2019ء میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 56.15 فیصد کمی آئی ہے۔ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے والی ویگن آر کو حالیہ چند مہینوں میں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور مذکورہ عرصے میں اسے 73.67 فیصد کی بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کمپنی پچھلے سال کے اسی مہینے میں 2450 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں اس بار صرف 645 یونٹس فروخت کر پائی۔ 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر اور ملک میں اقتصادی بے یقینی کی وجہ سے کمپنیاں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے جو ان کمپنیوں کی خراب سیلز سے ظاہر ہے۔ 

مزید یہ کہ PakWheels.com سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی سوزوکی ڈیلر نے کہا کہ فی الحال تو کوئی بھی کار بُک نہیں کروا سکتا، جب تک کہ اسے دوبارہ شروع نہ کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ سوزوکی ویگن آر (AGS) ویرینٹ اور چوتھی جنریشن کی سوزوکی جمنی بھی مقامی مارکیٹ میں لانا چاہ رہا ہے۔ 

اس بارے میں آپ کی رائے کیا ہے، ہمیں نیچے تبصروں میں ضرور بتائیں۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.