سوزوکی مہران کو الوداع کہنے کا وقت آن پہنچا۔

9 381
سوزوکی مہران زیادہ تر پاکستانیوں کی اولین ترجیح رہی ہے۔چاہے آپ دفتر جا رہے ہوں یا کالج یا پھر بچوں کو سکول چھوڑنے اور شاپنگ کی بات ہو، مہران یہ سب فرائض سر انجام دیتی ہے۔اس کا شمار بنا کسی بڑی تبدیلی کے باوجود پاکستان کی سب سے زیادہ دیر تک چلنے والی گاڑی میں بھی ہوتا ہے۔یہ سوزوکی سیکنڈ جنریشن سوزوکی آلٹو کا ری بیجڈ وزژن ہے۔جو بھی ہو مگر پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پر یہ گاڑی 1989کو اپنے افتتاح سے ابھی تک پروڈیوس کی جا رہی ہے۔جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا نے کچھ برس قبل ہی اس کی ترسیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔یہاں ہم کچھ وجو ہات بیان کریں گے کہ کیوں سوزوکی کو اب مہران کی پروڈکشن بند کر دینی چاہئے۔
٭     ڈیزائن کے ذوق میں تبدیلی۔
fotor_146355477058766
             جدید گاڑیا ں ایروڈائنامیکلی اور بہت محتاط طریقے سے ڈیزائن کی جاتی ہیں۔ان میں سے کچھ سوزوکی مہران میں موجود نہیں۔اپنے ڈبے نما پرانے ڈیزائن اور تیز کونوں کی وجہ سے،یہ کسی طرح بھی ماڈرن ہیچ بیکس کی فہرست میں نہیں آتی۔جب ہم انٹیریئر کی بات کریں تو بھی ہمیں ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔اس کا انٹیریئر نئی ماڈرن ہیچ بیکس کے مقابلے فرسودہ اور پرانا لگتا ہے،جس کی وجہ کوالٹی میٹریلز، انسٹرومنٹ کلسٹر اور انفوٹینمنٹ سسٹم کا نہ ہوناہے۔جس سے یہ بات واضح ہے کہ مہران انٹیریئر اور ایکسٹیریئر ڈیزائن کے حوالے سے کسی صورت بھی نئی ماڈرن ہیچ بیک کا مقابلا نہیں کرسکتی۔
٭     تحفظ اور بنیادی خصوصیات کی عدم دستیابی۔
maxresdefault
             یہ کوئی چھپی ہوئی بات نہیں کہ مہران ان تمام بنیادی اور تحفظاتی خصوصیات سے عاری ہے جو کہ آج کل کی گاڑیاں رکھتی ہیں۔یہ بات ایک پرانے دور کی گاڑی ہونے کے ناطے سمجھ میں آتی ہے،مگر اب ٹیکنالوجی میں کافی جدت آ چکی ہے،جیسا کہ اے بی ایس،پاور سٹیئرنگ،پاور ونڈوزجیسی خصوصیات جو کہ تقریباً ہر گاڑی میں ہوتی ہیں۔بد قسمتی سے مہران کا کوئی ماڈل بھی ان میں سے کوئی خصوصیت بھی نہیں رکھتا چاہے اکلوتاایئر بیگ ہی کیوں نہ ہو۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ ایئر کنڈشننگ بھی صرف وی ایکس آر ماڈلز میں ہے اور اس کے بنیادی وی ایکس ماڈل میں موجودہی نہیں۔جو بھی ہو پر حال ہی میں سوزوکی نے چوری کے خطرہ کو کم کرنے کے لئے اس میں صرف ایمو بیلائزر شامل کیا ہے۔ مہران ایک بہت ہی فرسودہ اور پرانی سسپینشن کی حامل ہے جس کا استعمال دنیا بھر کے مینو فیکچررز کئی عرصہ پہلے ہی ترک کر چکے ہیں۔یہ صرف چار سپیڈ گیئر پر مشتمل عام سی مینویل ٹرانسمیشن رکھتی ہے۔مہران کی رائیڈ کوالٹی بھی بے حد غیر آرام دہ ہے اور یہ سڑکوں پر سفر کے حوالے سے بھی کئی پہلوؤں میں ناکام ہے،اس کی بڑی وجہ کرمپل زونز کی کمی اور غیر جاندار باڈی ہے۔تمام کے تمام باڈی سٹرکچر کوبا آسانی موڑا جا سکتا ہے۔میں نیچے کچھ تصاویر شیئر کر رہا ہوں جو کہ اس حوالے سے مزید بات کریں گی۔
     تبدیلی ایک اچھی چیز ہے۔
              ہم اس بات کو مانتے ہیں کہ مہران اچھے نمبرز کے ساتھ فیکٹری چھوڑ رہی ہے اور یہ بہت دوسروں کے مقابلے کافی کم قیمت میں دستیاب ہے۔مگر آج کل کی جدید گاڑیاں محض پہیوں پر باڈی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہیں۔سوزوکی نے کچھ سالوں سے اپنے لائن اپ پر نظر ثانی کی ہے اور بہت ہی ماڈرن اور نئی گاڑیاں متعارف کروائی ہیں۔تو اس امر کی بھی اشد ضرورت ہے کہ وہ اپنی روائت برقرار رکھتے ہوئے اب مہران کو بھی الوداع کریں۔مہران مثبت پہلوؤں کے مقابلے زیادہ منفی پہلو رکھتی ہے اورہمیں یقین ہے کہ سوزوکی بھی اس بات سے بخوبی آگاہ ہے۔اور وہ وقت دور نہیں جب مہران کم قیمت میں دستیاب اکلوتی سستی گاڑی ہو گی۔آپ آٹھ لاکھ روپے میں ایک مکمل مینویل گاڑی حاصل کرتے ہیں جس میں آپ کو کم خرچ اور کم رننگ کاسٹ حاصل کرنے کے لئے کوالٹی اور تحفظاتی خصوصیات پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔جبکہ اسی قیمت میں،جاپانی کی ای آئی گاڑیاں پیسوں کا صحیح استعمال دیتی ہیں۔اور یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ جاپانی مینوفیکچررمارکیٹ میں داخل ہونے کے صحیح مو قع کی تلاش میں ہی ہیں۔
٭     موجودہ بہترین حل۔
suzuki-alto-french-mint-pearl-metallic-front-three-quarters
            جیسا کہ ایٹتھ جنریشن سوزوکی آلٹو مارکیٹ میں آچکی ہے اور اسے موجودہ مہران کی جگہ دیکھنا بھی ایک خوشگوار تجربہ ہو گا۔خصوصیات جیسا کہ اے بی ایس،پاور سٹیئرنگ،پاور ونڈوز بھی اس میں شامل ہیں اور اس کی قیمت بھی دس لاکھ کے نیچے سے شروع ہوتی ہے جو کہ مارکیٹ کو متوجہ کرنے میں کافی مددگار ثابت ہو گی۔معزز صارفین کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سوزوکی پاکستان اپنے صارفین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اس گاڑی میں موجودہ دور کی ماڈرن گاڑیوں والی تمام خصوصیات بھی شامل کریں گے۔
آپ کیا سوچتے ہیں؟ کیا سوزوکی کو مہران بند کر دینی چاہئے؟اس حوالے سے ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.