سوزوکی پاکستان میں چوتھی جنریشن کی جمنی لانچ کرے گا

0 424

پاک سوزوکی موٹر کمپنی پاکستان میں چوتھی جنریشن کی جمنی متعارف کروانے کے لیے تیار ہے کہ جو پہلی بار پچھلے سال جاپان میں لانچ کی گئی تھی۔ 

پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں اِس وقت سوزوکی جمنی کی تیسری جنریشن کا ماڈل دستیاب ہے۔ اسے 1998ء میں عالمی سطح پر متعارف کروایا گیا تھا، جو اسے دو دہائی پرانا ماڈل بناتا ہے۔ اس تیسری جنریشن کے ماڈل کی پیداوار 2018ء میں ختم کر دی گئی کیونکہ اگلی جنریشن کے ماڈل کی پیداوار جاپان میں شروع ہو چکی تھی۔ واضح رہے کہ جمنی کا پہلا ماڈل بہت عرصہ پہلے 1970ء میں بنایا گیا تھا۔ 

ہمارے قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق سوزوکی نے پاکستانی مارکیٹ میں چوتھی جنریشن کی جمنی لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ آئندہ کچھ مہینوں میں سڑکوں پر آ جائے گی۔ اس وقت دستیاب تیسری جنریشن کی جمنی ایک پرانی شکل و صورت کی چھوٹی جیپ ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھنے والے 4-سلنڈر 1328cc انجن سے لیس ہے۔ یہ 4500 rpm پر زیادہ سے زیادہ 110 Nm کا ٹارک پیدا کرتی ہے اور اسے پارٹ ٹائم 4WD کہا جاتا ہے۔ 3-دروازوں کی یہ گاڑی جدید سیفٹی اور لگژری فیچرز نہیں رکھتی جیسا کہ سینٹرل لاکنگ سسٹم، اسٹیئرنگ ایڈجسٹمنٹ، پاور ڈور لاکس، پاور ونڈوز، ABS بریکس، ایئر بیگز وغیرہ۔ یہ صرف اسٹینڈرڈ فیچرز میں آتی ہے جیسا کہ ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور پاور اسٹیئرنگ۔ اس میں 4 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ فرنٹ ڈسک بریکس کے ساتھ آتی ہے جبکہ پچھلے حصے میں ڈرم بریکس لگے ہوئے ہیں۔ اس کی قیمت 26.18 لاکھ روپے (ایکس-فیکٹری) ہے جو اس سیگمنٹ کی دوسری گاڑیوں کے مقابلے میں ہرگز مناسب نہیں ہے۔ 

دوسری جانب نئی چوتھی جنریشن کی جمنی ایک مکمل طور پر ری ڈیزائن شدہ یونٹ ہے  اور پرانے ورژن کے مقابلے میں یہ بہت کچھ پیش کرتا ہے۔ امید ہے کہ پاک سوزوکی جمنی کو صرف نئے بنائے گئے K15B 1.5L 4-cylinder 1462 cc پٹرول انجن کے ساتھ متعارف کروائے گی کہ جو 4400 rpm پر 138 Nm کا زیادہ سے زیادہ ٹارک دے سکتا ہے۔ یہ باکس جیسے ڈیزائن کے ساتھ ذرا ریٹرو-اسٹائل کی گاڑی ہے جو ذرا مضبوط شکل و صورت کی لگتی ہے۔ اس میں گول شکل کے ہیڈ لیمپس کے ساتھ کلیم شیل بونٹ بھی ہے جن کے اندر ٹرن سگنل لگے ہوئے ہیں۔ فرنٹ بمپر کافی واضح ہے، جو آف روڈ ایڈونچرز کے لیے ذرا طاقتور شکل و صورت دیتا ہے۔ انٹیریئر پچھلے ماڈل کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید لگتا ہے۔ 

چوتھی جنریشن کی جمنی کی رونمائی فلپائنز کی مارکیٹ کے لیے PIMS 2018 میں کیا گیا تھا۔ 2018ء میں دنیا بھر کی مختلف مارکیٹوں میں پیش کرنے کے لیے متعدد  آٹو شوز میں اس کا ڈسپلے بھی کیا گیا۔ آٹو مینوفیکچرر اب اسے لوکل مارکیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو صارفین کے لیے بلاشبہ ایک اچھی خبر ہے۔ البتہ چوتھی جنریشن کی جمنی کی پاکستان میں تعارفی قیمت کو دیکھنا دلچسپ ہوگا کیونکہ یہ ملک میں ہمیشہ زیادہ قیمت پر پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ جمنی کا Completely Built Unit  یعنی CBU ہوگا کہ جو آئندہ مہینوں میں سڑکوں پر ہوگا۔ 

اس خبر کے بارے میں کسی بھی اپڈیٹ کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ پاکستان میں چوتھی جنریشن کی سوزوکی جمنی کے حوالے سے اپنی امیدوں اور توقعات سے ہمیں آگاہ کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.