اپنی گاڑی کی مائلیج بڑھانا چاہتے ہیں؟ ان تجاویز پر لازمی عمل کریں

0 806

گاڑی چلانے والے افراد بخوبی جانتے ہوں گے کہ ان کے روز مرہ اخراجات کا سب سے زیادہ حصہ گاڑی کے ایندھن کی مد میں صرف ہوتا ہے۔ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی گاڑی سفر کے دوران کم سے کم ایندھن خرچ کرے۔ یہی وجہ ہے کہ اب کار ساز ادارے بھی اپنی گاڑیوں کے انجن کو کم ایندھن میں زیادہ قوت فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیکن گاڑی میں ایندھن بچانے کی صلاحیت ہونا کافی نہیں بلکہ اسے چلاتے ہوئے بھی چند باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ تو آئیے ہم آب کو بتاتے ہیں کہ کن باتوں پر عمل کر کے آپ اپنی گاڑی کی مائلیج میں قابل ذکر اضافہ کرسکتے ہیں۔

٭ گاڑی روکنے کے بعد زیادہ دیر تک انجن چلا کر نہ رکھیں۔ اگر کسی دوست یا عزیز سے بات کرنے، خریداری کرنے یا پھر سگنل پر زیادہ دیر رکنے کی نوبت آئے تو گاڑی کا انجن بند کردیں۔ بعض اوقات یہ دورانیہ 10 سے 15 تک طویل ہوجاتا ہے اور اس دوران انجن ایندھن استعمال کرتا رہتا ہے۔

٭ بریک کے بہت زیادہ اور بار بار استعمال سے پرہیز کریں۔ کچھ لوگ اپنے پیروں کو آرام دینے کے لیے گاڑی کے بریک پر پیر رکھنے کی عادت کا شکار ہوتے ہیں جس سے گاڑی کے پہیوں پر غیر ضروری دباؤ پڑتا ہے۔ اس سے جہاں بریکس جلد گھس جاتے ہیں وہیں ان سے پیدا ہونے والی گرماہٹ زیادہ ایندھن خرچ کرنے کا باعث بنتی ہے۔

٭ گاڑی کی رفتار کے مطابق ہی گیئر استعمال کریں۔ اگر آپ کی گاڑی میں 4×4 کی سہولت موجود ہے تو اسے حسب ضرورت استعمال کریں۔ خاص طور پر اندرون شہر سفر کے دوران 4×4 استعمال نہ کریں۔

٭ گاڑی کے پہیوں کی الائنمنٹ کا خاص خیال رکھیں اور انہیں کار ساز ادارے کی ہدایت کے مطابق ہی رکھیں۔ پہیوں کی الائنمنٹ کے فرق سے انجن پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور یوں ایندھن کے خرچ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی میں ایندھن بچانے کی صلاحیت کو نقصان پہنچانے والے 8 عوامل

wheelalignment

٭ کولنگ سسٹم میں سے تھرمواسٹیٹک نہ ہٹائیں۔ انجن جتنا ٹھنڈا ہوگا اتنا ہی زیادہ ایندھن استعمال کرتے ہوئے کم قوت فراہم کرے گا۔ خاص طور پر موسم سرما میں اس نکتے کا خاص خیال رکھیں۔

٭ گاڑی میں غیر ضروری سامان رکھنے سے پرہیز کریں۔ خاص طور پر ڈیش بورڈ اور فرش پر جتنا ہوسکے کم وزن ڈالیں۔ جتنا زیادہ وزن ہوگا انجن کو اتنی ہی زیادہ قوت درکار ہوگی جس سے ایندھن کا خرچ بھی بڑھ جائے گا۔

٭ گاڑی کے باہری حصے میں بھی ایسی چیزیں نہ لگوائیں جن سے سفر کے دوران گاڑی پر ہوا کا غیر ضروری دباؤ پیدا ہو۔ مثال کے طور پر ٹرک کے اوپر تاج بنانا عام ایروڈائنامکس اصولوں کے خلاف ہے ۔ اسی وجہ سے انجن کو ہوا کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ قوت صرف کرنا پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دستیاب گاڑیوں میں ایندھن بچانے کی صلاحیت

top-10-worst-diy-car-repairs-02

٭ گاڑی کی اسپیڈ بڑھانے کے لیے ایکسلریٹر کو آہستگی سے دبائیں۔ اچانک یا پہلی مرتبی ہی مکمل ایکسلریٹر دبانے سے انجن کو ایندھن کی فراہمی تیز ہوجاتی ہے اور یوں آپ کا خرچہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

٭ ایئر کلینر اور اسپارک پلگ کار ساز ادارے کے بتائے گئے وقت کے مطابق تبدیل کرلیں؛ جتنے زیادہ معیاری اور اچھی یہ دونوں چیزیں ہوگی اتنی ہی زیادہ مائلیج حاصل ہوسکے گی۔

٭ اگر آپ کی گاڑی میں والو کلینر کو خود ٹھیک کرنا پڑتا ہے تو اس کام کو ہر گز نظر انداز نہ کریں۔ اس سے انجن کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

٭ گاڑی کے ٹائر میں ہوا کی مقدار مناسب رکھیں۔ ہوا کی زیادتی اور کمی دونوں ہی ٹائرز کے لیے نقصان کا باعث ہیں۔ اس سے آپ کو گاڑی چلانے میں بھی سہولت میسر آئے گی۔

٭ گاڑی کے ٹائر اور ان کا سائز بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ ان میں رد و بدل کا براہ راست اثر گاڑی کے سفری تجربے پر پڑے گا اور یوں ایندھن کے استعمال میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ لہٰذا ہمیشہ کار ساز ادارے کی ہدایات کے مطابق ہی ٹائرز کا انتخاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: معیاری ٹائرز کے ذریعے گاڑی کا ایندھن بچائیں

car-brakes-and-tyres

٭ برقی آلات کو صرف حسب ضرورت ہی استعمال کریں ورنہ انہیں بند رکھیں۔

٭ گاڑی میں AC استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

٭ گاڑی چاہے پیٹرول انجن کی حامل ہو یا پھر ڈیزل انجن کی، ان میں بتائے گئے معیار کا ایندھن ہی استعمال کریں۔

٭ اسٹیئرنگ پمپ، جنریٹر، واٹر پمپ، AC کومپریسر، فیول پمپ اور ان جیسی تمام چھوٹی موٹری چیزوں کی بروقت سروس کروائیں۔

٭ اضافی برقی یا مکینکی آلات اور سسٹم گاڑی میں لگواتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اس سے ایندھن کے خرچ میں بھی اضافی ہوسکتا ہے۔

٭ انجن اور گیئر میں صرف وہی تیل استعمال کریں کہ جو کار ساز ادارے کے ہدایت نامے میں درج ہے۔ زیادہ گاڑھا یا پھر بہت پتلا تیل کارکردگی پر منفی اثر انداز ہوسکتا ہے۔

٭ پاک ویلز بلاگ پر بہتر ڈرائیونگ کی تجویز اور گاڑی کے بنیادی سسٹم سے متعلق مضامین ضرور پڑھیں۔

٭ اپنی گاڑیوں کی سروس کے لیے ہمیشہ بھروسہ مند اور تجربکار افراد کی خدمات حاصل کریں۔ ہر عام مکینک سے گاڑی کے انجن یا کوئی اور بڑا کام کروانے سے پرہیز کریں۔

Engine-Oil-Viscosity-Chart

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.