انڈس موٹرز نے نئی ٹویوٹا فورچیونر متعارف کروا دی

0 126

پاکستان میں نئی گاڑیوں کی آمد سے متعلق خوشخبریاں کم ہی سننے کو ملتی تھیں لیکن اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وقت تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔ یقین نہ آئے تو 27 ستمبر 2016 کو ٹویوٹا انڈس موٹرز کی جانب سے یک بعد دیگرے دو معروف گاڑیوں کی پیشکش ہی ملاحظہ کرلیجیے۔ مقامی گاڑیوں کے شعبے میں اس ہلچل کا سہرا پاکستان کی نئی آٹو پالیسی برائے 2016-21 کے سر باندھا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ علاوہ ازیں پاک-چین اقتصادی راہداری نے بھی اس شعبے کی صورتحال میں تبدیلی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں فروخت کرنے والے ادارے انڈس موٹرز نے 27 ستمبر کو ایک نہیں بلکہ دو گاڑیاں ٹویوٹا ہائی لکس ریوُو (Hilux Revo) اور ٹویوٹا فورچیونر (Fortuner) متعارف کروائی ہیں۔ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل، کراچی میں ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں ادارے کے اعلی عہدیداران سمیت ٹویوٹاکے 3S ڈیلرز نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نئی ٹویوٹا ہائی لکس ریوو پیش کردی گئی



پاکستان میں پیش کی جانے والی نئی ٹویوٹا فورچیونر کے ظاہری اور اندرونی حصے میں متعدد نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ البتہ اس میں شامل کیا جانے والا 4-سلینڈر 2700cc انجن (2TR-FE) پرانی جنریشن ہی سے لیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس کی فروخت آئندہ سال سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اس کی قیمت 49 سے 56 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔

نئی ٹویوٹا فورچیونر سے متعلق مزیدخبریں، تجزیے اور تفصیلات بہت جلد قارئین کی خدمت میں پیش کریں گے۔ ہمارے ساتھ رہیے!

نئی ٹویوٹا فورچیونر ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں



Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.