چنگان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

2 2,783

چنگان ماسٹر موٹرز نے اپنے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ڈیلرز کو جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کمپنی نے کہا کہ COVID-19 ڈیلٹا کی وجہ سے عالمی سطح پر، خاص طور پر جنوبی ایشیائی ممالک میں شپنگ لاگت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے کہ گاڑیوں کی قیمت میں کچھ اضافہ کیا جائے۔

کمپنی نے امید ظاہر کی کہ ڈیلرز حضرات یقینا اس صورتحال کو سمجھیں گے اور صارفین کو بھی اس بارے سمجھائیں گے۔ چنگان کی تمام گاڑیوں کی نئی قیمتیں 25 اگست 2021 (آج) سے لاگو ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ایکس شوروم قیمتیں ہیں۔

نئی قیمتیں

ٹاپ آف دی لائن 1500 سی س ایلسون  DCT Lumiereکی قیمت میں 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2589000 روپے سے بڑھ کر 2709000 روپے ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، 1500 سی سی ایلسون DCT کی قیمت میں بھی 120000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2519000 روپے ہو گئی ہے۔ گاڑی کی پرانی قیمت 2399000 روپے تھی۔ اسی طرح 1300 سی سی ایلسون MT کی قیمت میں بھی 120000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2149000 روپے سے بڑھ کر 2269000 روپے ہو گئی ہے۔

چنگان MPV کارواں سٹینڈرڈ کی قیمت 1399000 روپے سے بڑھا کر 1519000 روپے کردی گئی ہے یعنی اس گاڑی کی قیمت میں بھی 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی گاڑی کے دوسرے ویرینٹ چنگان کارواں پلس کی قیمت میں بھی 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1539000 روپے سے بڑھ کر 1659000 روپے ہو گئی ہے۔

آخر میں چنگان M9 کی قیمت میں بھی 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1234000 روپے سے بڑھ کر 1354000 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹ:

کمپنی کے مطابق 24 اگست 2021 یا اس سے پہلے کروائی گئی بکنگز پر پرانی قیمت پر قبول کی جائے گی۔ دریں اثنا، 27 اگست 2021 تک بکنگ کیلئے ادائیگی کرنت والے تمام سرکاری، کارپوریٹ یا بینک فنانسنگ صارفین کو پرانی قیمت پر گاڑی ملے گی۔ آخر میں یہ کہ ایلسون گاڑیوں ماڈل کی گاڑیوں کیلے ڈاؤن پیمنٹ 500000 روپے، کاروان کے لیے 320000 روپے اور M9 کے لیے 270000 روپے ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.