ہنڈا کے بعد یاماہا نے بھی بائیکس کی قیمت میں اضافہ کردیا

0 1,749

ہںڈا کی جانب سے بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یاماہا نے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج یعنی 26 جولائی سے ہوگا۔

نئی قیمتیں:

یاماہا کی جانب سے تین بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یاماہاYB 125 Z کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی نئی قیمت 176000 روپے ہو گئی جبکہ بائیک کی پرانی قیمت 169000 روپے ہے۔

یاماہا YB 125Z-DX کی قیمت میں 7500 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 182000 روپے سے بڑھ کر190000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح یاماہا YBR کی قیمت میں 8000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی نئی قیمت 188000 روپے سے بڑھ کر 196000 روپے ہو گئی ہے۔ تینوں بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھا جائے تو YBR کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

Yamaha Bike Prices

چند ماہ قبل قیمتوں میں کیا گیا اضافہ:

رواں سال اپریل 2021 میں بھی کمپنی نے بائیکس کی قیمت میں 7000 روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔ YBR 125G کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد بائیک کی قیمت 190000 روپے سے بڑھ کر 197000 روپے ہو گئی تھی۔ YB 125Z DX کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد بائیک کی نئی قیمت 182500 روپے ہوگئی جبکہ بائیک کی پرانی قیمت 175000 روپے تھی۔

اسی طرح YB 125Z کی قیمت میں 6000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد بائیک کی قیمت 169000 روپے ہو گئی جبکہ بائیک کی پرانی قیمت 163000 روپے تھی۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ:

میڈیا رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ بائکس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد مارکیٹ میں بائکس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور سپلائیرز کو بائک اور ان کے اسپیئر پارٹس کی مانگ پوری کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ’آن منی‘ پر بائکس فروخت کررہے ہیں۔

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ جائز ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.