گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات اور ان کا حل

0 2,102

حال ہی میں پاکستان میں گاڑیوں میں آگ بھڑکنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اہم ترین بات یہ ہے کہ یہ گاڑیاں کسی ایک کمپنی کی نہیں ہیں بلکہ ان میں رینج روور، ہنڈا بی آر وی اور حتی کہ مرسیڈیز ایس کلاس بھی شامل ہیں۔  یہی وجہ ہے لوگ گاڑیوں میں آگ بھڑکنے کے ان واقعات سے کافی پریشان ہیں۔ آج ہم آپ کو آگ کے ان واقعات کی وجوہات اور ان کے حل سے آگاہ کریں گے تاکہ آپ بڑے پیمانے پر ہونے والے اس نقصان سے بچ سکیں۔

وجوہات

  • نامناسب دیکھ بھال

گاڑی میں آگ لگنے کے بڑے واقعات کی وجوہات میں سے ایک وجہ نامناسب دیکھ بھال بھی ہے۔ ہم میں سے بیشتر افراد گاڑی خریدنے کے بعد اس کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ انجن کی حالت خراب ہونے لگتی جس کی وجہ سے اجن پر لوڈ بڑھنے لگتا ہے۔ لہذا ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ بروقت اپنے انجن کی سروس کروائیں خاص طور پر موسم گرما کے موسم کے آغاز سے قبل انجن کی سروس کروانا مت بھولیں۔ اس کے علاوہ آپ کو ریڈی ایٹر لائن اور رنر ہوزز کی دیکھ بھال بھی کو یقینی بنانا ہوگا۔ ریڈی ایٹر اور واٹر پمپ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔ یہ چھوٹے چھوٹے اقدامات آپ اور آپ کی کار کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

  • اے سی وائرنگ

موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ہم اے سی کی سروس کروائے بغیر ہی اس کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔ چونکہ AC کئی مہینوں تک بند رہتا ہے اسی لیے اس کے استعمال سے قبل اس کی وائرنگ کی مرمت کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو وائرنگ زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے آگ بھی لگ سکتی ہے۔ لہذا کئی ماہ کے بعد اے سی دوبارہ چلانے سے قبل اس کی وائرنگ ضرور چیک کر لیں۔ اس کے علاوہ اے سی کنڈینسراور فلٹر کو بھی ایک بار ضرور چیک کر لیں۔

  • گاڑی کی مجموعی وائرنگ

گاڑی کی مکمل وائرنگ کو بھی چیک کریں۔ اس کے علاوہ اوپن جوائنٹس اور ٹیپ سے کووَر کیے گئے حصوں کو بھی ایک بار چیک کرلیں۔ جان لیں کہ وائرنگ میں موجود اوپن جوائنٹس انجن بڑھتی ہوئی گرمی کے وجہ سے چنگاری کا سبب بن سکتے جس سے انجن میں آگ لگ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ وائرنگ میں ٹیپ سے کووَر کیے گئے حصے بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

حل/ کیسے بچا جائے؟

  • کولنٹ کی بجائے پانی کا استعمال

کولنٹ انجن میں آگ لگنے کہ وجہ نہیں ہے البتہ یہ آگ لگنے کے حادثات سے ضرور بچا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ اس سے قبل ہم بتا چکے ہیں کہ انجن میں پانی کی بجائے کولنٹ کا استعمال کریں اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ کولنٹ انجن کی میں پیدا ہونے والی ہیٹ کو کم کرتا ہے۔

کام کرتے وقت انجن بہت گرم ہوجاتا ہے اور پاکستان جیسے ممالک جہاں بہت زیادہ گرمی پڑتی ہے، میں گاڑیوں کے انجن انتہائی زیادہ ہیٹ پیدا کرتے ہیں۔ اس صورت میں کولنٹ اس ہیٹ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ پانی اس ہیٹ کو کم کرنے کی بجائے خود بخارات بن کر اڑ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انجن میں زنگ بھی لگ سکتا ہے جو آگے چل کر لیکیج یا کسی بڑے کا سبب بنتا ہے۔

  • کار انشورنس

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کی کار کتنی بڑی، چھوٹی، سستی یا مہنگی ہے، کوئی بھی حادثہ کار کے مالک کو پریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے۔ ایسے میں کار انشورنس اس طرز کے کسی بھی نقصان سے بچنے کا ایک طریقہ ہے۔ جس کے تحت کسی بھی حادثے کی صورت میں انشورنس کمپنی کار کی مرمت کروانے یا نئی خرید کر نقصان کی وصولی میں آپ کی مدد کرتی ہے اور آپ کو ایک پیسہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ کار میں آگ لگنے کے پیچھے کوئی اور وجوہات ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کیجیئے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.