سوزوکی سیاز (مرحوم) 4 سال پہلے لانچ ہوئی تھی

0 17,978

ٹھیک چار سال پہلے سوزوکی سیاز پاکستان میں لانچ ہوئی تھی۔ لاہور میں ایک شاندار تقریب کے دوران پاک ویلز نے یہ گاڑی متعارف کروائی تھی۔ یہ سیڈان ایک عرصے تک پاکستان میں بہترین گاڑیوں میں سے ایک شمار ہوتی رہی۔ البتہ کمپنی نے اس کے صرف امپورٹڈ CBU یونٹس کی متعارف کروائے اور اس کو مقامی سطح پر اسمبل کرنے کا ارادہ کبھی ظاہر نہیں کیا۔

فیچر اور خصوصیات کے لحاظ سے یہ گاڑی اپنے مقابل اداروں سے کہیں بہتر تھی۔ 1.4L کے K-سیریز انجن کے ساتھ یہ گاڑی 91 ہارس پاور پیدا کرتی تھی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اپنی 5-اسپیڈ مینوئل کے علاوہ آٹومیٹک CVT ٹرانسمیشن بھی پیش کی۔ اس میں ہموار فرنٹ گرِل، LED DRLs اور پروجیکٹر ہیڈلیمپس بھی تھے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے چمڑے کی نشستوں اور اسٹیئرنگ کے ساتھ مکمل بلیک انٹیریئر بھی پیش کیا تھا۔ اس میں کی لیس انٹری، کروم ڈور ہینڈلز، پُش اسٹارٹ، آٹو کلائمٹ کنٹرول اور پولن فلٹر بھی تھا۔ یہ گاڑی بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی، ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ 7 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم رکھتی تھی۔ مجموعی طور پر اس گاڑی میں بہت سے فیچرز تھے اور اس کی قیمت بھی بہت مناسب تھی۔ مینوئل ویرینٹ 23 لاکھ روپے کا جبکہ آٹو ویرینٹ 25 لاکھ روپے کا پڑتا تھا۔

سوزوکی سیاز کی ناکامی:

جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ یہ گاڑی اُس وقت بھی اپنی مقابل گاڑیوں سے کہیں بہتر تھی۔ البتہ چند حیران کن وجوہات کی بنا پر سوزوکی اس گاڑی کو پاکستان میں فروخت کرنے میں ناکام رہا۔ کمپنی نے یہ سیڈان دوسری ہیچ بیکس کی طرح مارکیٹ نہیں کی۔ اس کے علاوہ خریدار بھی اس کے امپورٹڈ یونٹ کی خریداری میں ہچکچاتے رہے۔

تو تین سال کی مسلسل ناکامی کے بعد سوزوکی نے اکتوبر 2020 میں اس سیڈان کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

لیکن اگر ہم اس فیصلے پر نظر دوڑائیں تو ایک سنجیدہ سوال ابھرتا ہے کہ آیا سوزوکی نے غلط فیصلہ کیا یا ٹھیک؟ کیونکہ حال ہی میں ٹویوٹا یارِس جیسی سیڈانز ریکارڈ تعداد میں فروخت ہوتی دکھائی دی ہیں۔ اس کے علاوہ چنگان ایلسوِن نے مقامی مارکیٹ میں کافی دلچسپی پیدا کی ہے جبکہ ہیونڈائی ملک میں اپنی ایلانٹرا لانچ کرنے کے لیے تیار نظر آتا ہے۔

تو اس ابھرتی ہوئی سیڈان مارکیٹ میں سوزوکی کی کوئی گاڑی موجود نہیں، جو کمپنی کے لیے اچھا نہیں ہے۔ فی الحال تو ہم مرحوم سیاز کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات ہی ظاہر کر سکتے ہیں۔

سوزوکی سیاز کے بارے میں کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات پیش کیجیے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.