یہ پاکستان میں بی ایم ڈبلیو کی نئی لانچ ہے

0 3,253

بی ایم ڈبلیو دیوان موٹرز نے پاکستان میں 2-سیریز گرینڈ کوپ لانچ کر دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کمپنی نے کہا ہے کہ نئی گاڑی کراچی کے پارک ٹاور شوروم میں ڈسپلے پر موجود ہے۔

نئی گرینڈ کوپ 4-ڈور کومپیکٹ کار سیڈان کی compatibility اور کوپ کے chic ڈیزائن سے متاثر ہے۔ کمپنی یہ نئی گاڑی چار ویرینٹس میں لانچ کر رہی ہے؛ ایڈوانٹیج، اسپورٹ لائن، لگژری لائن اور ایم-اسپورٹ ماڈل، جو پاکستان میں بہترین ماڈل ہوگا۔

ایکسٹیریئر:

بی ایم ڈبلیو نے نئے ماڈل میں کچھ بولڈ تبدیلیاں کی ہیں، جس کو دنیا بھر میں صارفین  کی طرف سے زبردست ریویوز ملے ہیں۔ فرنٹ پر گاڑی میں بڑی کڈنی گرِلز ہیں، جو انہیں سب سے نمایاں فیچر بنا رہی ہیں۔ ایم-اسپورٹ ویرینٹ میں بڑے وینٹس ہیں اور کار کے ایروڈائنامکس کو بہتر بنانے کے لیے air-scoops کے ساتھ زیادہ angular بمپر لگائے گئے ہیں۔ کمپنی نے نئی کار میں رات کے بہترین سفر کے لیے مکمل نئی بی ایم ڈبلیو LED ہیڈلائٹس انسٹال کی ہیں۔

گو کہ دوسرے ویرینٹس ایم-اسپورٹ جیسا پروفائل رکھتی ہیں، لیکن وہ اس کے مقابلے میں نسبتاً ہلکی ہیں۔ کار کی سائیڈ کئی اسٹائلش لائنز کے ساتھ آتی ہے، جو اس کی پوری شکل کو بہتر بنا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کار فریم لیس دروازے رکھتی ہے، جو اسے دوسری گاڑیوں سے نمایاں کرتی ہے۔

کمپنی نے ایم-اسپورٹ میں 19 انچ الائے رِمز انسٹال کیے ہیں، جبکہ سمپل ورژنز میں 18 انچ کے رِمز ہیں۔

کار کا پچھلا حصہ خوبصورت ٹیل لائٹس، سائیڈ پر دو ایئر وینٹس اور بمپر پر دو reflectors کے ساتھ بہت جدید ہے۔ ایم-اسپورٹ ویرینٹ زیادہ اسپیڈ کے لیے دو ایگزاسٹ سراؤنڈز بھی رکھتی ہے۔

انٹیریئر:

اس نئی گاڑی کا انٹیریئر ذرا سادہ ہے، جس میں کوئی بھڑکیلے ڈیزائن یا رنگ نہیں ہیں۔ البتہ کمپنی نے اس میں تمام ماڈرن-ٹیک فیچرز انسٹال کیے ہیں۔ کار بہت آرام دہ چمڑے کی سیٹیں، ریئر اور فرنٹ collision وارننگ، لَین چینج اسسٹ، کروز کنٹرول، ہائی ٹیک انفوٹینمنٹ سسٹم، پارکنگ اسسٹ اور ڈوئل-زون کلائمٹ کنٹرول سسٹم رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ ایم-اسپورٹ ویرینٹ میں زیادہ اپگریڈڈ فیچرز ہیں۔ specifications میں ایک زیادہ بڑا انفوٹینمنٹ سسٹم، پیڈل شفٹرز، ملٹی-وے ڈرائیور سیٹ ایڈجسٹمنٹس اور ایک مکمل ڈجیٹل گیج کلسٹر شامل ہیں۔

انجن پاور اور پرفارمنس:

نئی بی ایم ڈبلیو 1.5-لیٹر 3-سلنڈر ٹربو چارجڈ پٹرول انجن کے ساتھ ایک 218i ہے۔ انجن 10 ہارس پاور اور 220 نیوٹن-میٹرو ٹارکس تک پیدا کر سکتا ہے۔ انجن 7-اسپیڈ آٹومیٹک گیئرباکس کے ساتھ لگایا گیا ہے اور 8.7 سیکنڈوں میں 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرتا ہے۔

دوسرا 2.0 لیٹر 4-سلنڈر ٹربوچارجڈ ڈیزل انجن کے ساتھ 220d ورژن ہے۔ یہ یونٹ 190 ہارس پاور اور 400 نیوٹن-میٹرز کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن 8-اسپیڈ آٹومیٹک گیئر ٹرانسمیشن رکھتا ہے اور 7.5 سیکنڈوں میں 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے۔

ایم-اسپورٹ ورژن 2.0-لیٹر 4-سلنڈر ٹربو چارجڈ پٹرول انجن کے ساتھ ٹاپ آف دی لائن ہے۔ یہ مشین 306 ہارس پاور اور 450nm کا ٹارک پیدا کر سکتی ہے۔ یہ 8-اسپیڈ آٹومیٹک گیئرباکس بھی رکھتا ہے جو 4.4 سیکنڈوں میں 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹے کی رفتار حاصل کر لتیا ہے۔

بی ایم ڈبلیو نے پھرتیلی اور تیز ڈرائیونگ کے لیے ایم-اسپورٹ میں اسپورٹس اسٹیئرنگ، سسپنشن اور بریکس بھی دیے ہیں۔ یہ ماڈل فوری اور تیز لانچ کے لیے بی ایم ڈبلیو کا xڈرائیو آل-ویل ڈرائیو سسٹم بھی رکھتا ہے۔

قیمت:

کمپنی نے اب تک اس گاڑی کی قیمت ظاہر نہیں کی۔ لیکن اس نظر سے دیکھیں کہ یہ ایک بہترین برانڈ کی ہائی-اینڈ کار ہے، تو اس کی قیمت کافی زیادہ ہی ہوگی۔ اس گاڑی کو افورڈ کرنے والے صارفین بلاشبہ زبردست فیچرز کے ساتھ ایک ہائی-ٹیک، جدید اور تیز رفتار کا تجربہ کا لطف اٹھائیں گے۔

قومی اور انٹرنیشنل آٹو انڈسٹری کے حوالے سے مزید خبروں، آرٹیکلز اور اپڈیٹس کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیں۔

Recommended For You: 2020 BMW 7 Series Electric Plug-In Hybrid

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.