لاہور-اسلام آباد موٹر وے پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا!

0 2,804

حکومت نے لاہور-اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نیا ٹول ٹیکس:

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروں پر نیا ٹول ٹیکس 830 روپے ہوگا جو پہلے 750 روپے تھا۔ اس کے علاوہ بسوں پر نیا ٹول ٹیکس 2770 روپے ہوگا۔

حکومت نے نئے ٹیکس پچھلے ہفتے لگائے ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اب بھی پرانے ریٹ ہی آ رہے ہیں۔

پچھلے سال کا اضافہ:

ستمبر 2019 میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے پچھلے نرخوں میں 10 فیصد یعنی 62 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس اضافے کے بعد سے M2 موٹروے پر کاروں اور جیپوں سے 750 روپے لیے جا رہے تھے۔

اس کے علاوہ ٹرکوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 298 روپے کا اضافہ کرکے اسے 2980روپے سے 3278 روپے کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 22 ویلر ٹرکوں پر ٹیکس 4213 روپے تھا۔ مسافر بسوں لاہور سے اسلام آباد جانے کے لیے M2 موٹروے پر 2290 روپے دینا پڑتے تھے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)، فیڈرل ورکس آرگنائزیشن (FWO) ہر سال 10 فیصد تک ٹول ٹیکس بڑھا سکتے ہیں۔ یہ 2014 میں ہونے والے ایک معاہدے کی وجہ سے ہوا ہے۔ NHA کو ٹول ٹیکس کے ریٹس مین اضافے کے حوالے سے ایک پبلک نوٹس جاری کرنا چاہیے تاکہ عوام کو M2 پر کسی ٹول اسٹیشن پہنچنے تک آنے سے پہلے اس کا اندازہ ہو۔

اس سال بھی مختلف موٹرویز پر ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے کوئی پبلک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ پچھلے سال دسمبر میں حکومت نے لاہور رِنگ روڈ پر بھی ٹول ٹیکس میں 100 روپے کا بڑا اضافہ کر دیا تھا۔ سب سے زیادہ اضافہ ٹرک/ٹریلر کی کیٹیگری میں کیا گیا تھا ، جو 350 سے 450 روپے ہو گیا تھا۔

نئے ریٹ 22 دسمبر 2019 روپے سے لاگو ہوئے۔ ٹرانسپورٹرز نے ٹیکس کے ریٹس میں مسلسل اضافے کے  خلاف احتجاج کیا تھا کہ وہ ان کے کاروبار کو متاثر کر رہا ہے۔

ایسی ہی معلوماتی تحریروں کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔ اپنے خیالات نیچے پیش کریں کہ یہ اضافہ جائز ہے یا نہیں۔

Recommended For You:

Ministers Will Now Pay Toll Taxes: NHA

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.