ٹویوٹا پاکستان نے کرولا آلٹس X 1.6 سپیشل ایڈیشن لانچ کردیا

1 37,239

ٹویوٹا پاکستان نے 50 ملین گلوبل سیلز مکمل ہونے پر کرولا آلٹس X 1.6 سپیشل ایڈیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیلرز کیلئے جاری کیے گئے بیان میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کامیابی میں ٹویوٹا پاکستان نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس سنگ میل کو منانے کے لیے ہمیں فخر سے نئی کرولا آلٹس X 1.6 سپیشل ایڈیشن کو لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

بکنگ

بیان کے مطابق گاڑی کی بکنگ 10 ستمبر 2021 سے شروع ہوگی۔

فیچرز و دیگر خصوصیات

گاڑی میں سن روف، ایل ای ڈی پروجیکشن یڈ لیمپس، سمارٹ انٹری/پش سٹارٹ اور آٹو کلائمیٹ کنٹرول جیسے فیچرز موجود ہیں۔

نئی کرولا آلٹس ذیل میں دئیے گئے رنگوں میں موجود ہے:

  • سپر وائٹ
  • Attitude بلیک
  • گریفائٹ گرے
  • سِلور میٹالِک
  • فینٹم براؤن

قیمت

ٹویوٹا نے اس گاڑی کی قیمت 3599000 رکھی ہے۔

50 ملین گلوبل سیلز

ٹویوٹا کرولا 50 ملین گلوبل سیلز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد دنیا کی مشہور ترین سیڈان کے طور ہر سامنے آئی ہے جبکہ ٹویوٹا پاکستان نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹویوٹا کرولا نے نومبر 1966 میں جاپان میں 1 لیٹر کومپیکٹ 5 سیٹر سیڈان کے طور پر اپنا آغاز کیا اور دو سالوں میں اس گاڑی کی سالانہ پیداوار 480000 سے بڑھ کر 1.1 ملین تک پہنچ گئی۔ ٹویوٹا کرولا کا تعارف جاپان اور ایشیا میں کار اونرشپ کے لیے کسی تحفے بڑے سے کم نہیں تھا۔

لانچ کے بعد کرولا نے کامیابی کی کئی منازل طے کیں اور گزشتہ 55 سالوں  اس کی سیلز وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی نظر آئیں اور آج ٹویوٹا کرولا 50 ملین کاروں کی شاندار عالمی سیل کا سنگ میل منا رہی ہے۔ یہ سنگ میل کرولا کے معیار، حفاظت اور پائیداری پر عوام کے مضبوط اعتماد اور یقین کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹرز گاڑیوں کے پسندیدہ برانڈز میں سے ایک ہے۔ صارفین ٹویوٹا کاروں کو ان کے معیار، ری سیل اور سپئیر پارٹس کی آسان دستیابی کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔

کیا آپ کرولا الٹس کے خصوصی ایڈیشن کی لانچنگ بارے جن کر خوش ہیں؟ کیا آپ یہ نئی گاڑی خریدیں گے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.